کامران الطافی صاحب کے کالم اور تبصرہ نگاروں کے جواب میں تحریر ۔ حصہ ٤

محسن خان فرام اسلام آباد کا بھی شکریہ کہ بجائے خود کوئی تحریر پیش کرنے کے قرآن کا ترجمہ پیش کرتے ہیں جو کہ سب کے الحمداللہ گھروں میں موجود ہے اور اپنی طرف سے کچھ لکھنے کا موقع ملا تو کوئی تحریر لکھ نہیں پاتے اور لکھتے ہیں

kaamran bhai asal main furqan khan sahib ka taluq mutahida qomi movement say nahin nazariati tor pr anka taluq threek e taliban pakistan say hay

محسن میاں فرماتے ہیں اصل میں فرقان خان صاحب کا تعلق ۔۔۔۔۔ تحریک طالبان سے ہے محسن صاحب مجھے کتنا جانتے ہیں یہ تو وہی جانیں وگرنہ میرے سابقہ کالم زرا پڑھنے کی کوشش کریں اور پھر اپنے سیاسی فتوے پر نظر کریں کہ فرقان صاحب کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ میرے چند کالموں کے نام جو ہماری ڈاٹ کام پر شائع ہوئے ان کے نام مندرجہ زیل ہیں:

ڈالروں کے لیے پرائی لاش کو سیاسی وجوہ سے اٹھانے والوں کی کہانی ۔ فروری ١٦، ٢٠١٠
سلیم صافی کے کالم میں پروفیسر ساجد میر اور ان کی اولاد کے بارے میں ۔ فروری ١٦، ٢٠١٠
طالبان کی جنگ اور مذہبی قائدین کا کردار ۔
منور حسن اور قاضی حسین احمد اور ان کی اولادیں ۔ فروری ١٤، ٢٠١٠
جنگ و جدل اور مزہبی قائدین اور ان کی اولادوں کا کردار۔
مولانا سمیع الحق صاحب ۔ فروری ١٢، ٢٠١٠
گرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں ۔ جنوری ٠١، ٢٠١٠
حمید گل اور قاضی حسین احمد کی بچھائی ہوئی بساط ۔ جنوری ٨، ٢٠١٠
نام نہاد خدائی فوجداروں ۔ اسلام کے ٹھیکیداروں کے نام ۔ جولائی ١٧، ٢٠٠٩
نام نہاد خدائی فوجداروں ۔ اسلام کے ٹھیکیداروں کے نام ۔ جولائی ٢٠، ٢٠٠٩
متاثرین میں موجود ٹولے اور انکے شیطانی افعال ۔ جون ٧، ٢٠٠٩
کسی سیاستدان نے ڈرون حملوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی جون ٧، ٢٠٠٩
امت مسلمہ سے ہالبروک کا استفسار اور ہماری خاموشی جون ٧، ٢٠٠٩
اللہ کا معجزہ، کہہ دو حق آگیا اور باطل مٹ گیا
اور باطل تو ہے ہی مٹنے کے لیے مئی ٢٩، ٢٠٠٩
پاکستان ۔ تیرا احسان ہے ہم پر مئی ٢٩، ٢٠٠٩
تحریک انصاف کی طالبان کے بونیر میں داخلے کی مذمت (
(کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔ محاورتا) اپریل ٢٤، ٢٠٠٩
صوفی محمد کونسلر کا انتخاب لڑے اور کچھ تھوڑے سے کافر ہوئے تھے اپریل، ٢٢، ٢٠٠٩
صوفی محمد غور سے سن لیجیے اپریل، ٢٣، ٢٠٠٩
طالبان کی پیش قدمی اور رحمان ملک ، اپریل، ٢٢،٢٠٠٩
نظام عدل کے خلاف آئینی درخواست ، اپریل، ٢٢،٢٠٠٩
جمہوریت کا نظام کفر کا نظام ؟ اپریل، ٢٠، ٢٠٠٩
بے مہار نام نہاد خدائی فوجدار (طالبان ظالمان کے خلاف) اپریل، ٠٣، ٢٠٠٩

امید ہے میرے ان پیش کردہ کالمز کو پڑھ کر محسن میاں کو اپنے تبصرے میں موجود مکر و فریب کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا محسن صاحب۔

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مجھ سمیت آپ سب کو اور ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے آمین
 
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 498651 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.