بسنت منانے سے پرہیز کریں٣

قارئین گرامی قدر:-
اس کے علاوہ اور بھی کافی حوالے ہیں مگر میں طوالت خوف کی وجہ سے اب اس کے بارے میں علماء کرام کے فتوے ہیں وہ آپ کی خدمت میں پیش کروں گا

١:-مجدد دین وملت امام الشاہ احمد رضا خان بریلوی :۔
اعلیٰ حضرت نے فرمایا ڈور لوٹنا حرام ہے پتنگ بازی لہو و لعب ہےاور لہو ناجائز ہے ڈور لوٹنا نبھی ہے اور نبھیٰ حرام ہے (احکام شریعت جلداول ص٢١)

٢:-علامہ فیض احمد اویسی دامت برکاتہم العالیہ:-
بسنت لہو ولعب ہے لہو و لعب حرام ہے بسنت خونی کھیل ہے ہندوؤں کی رسم ہے اس کا منانا حرام ہے (بسنت تہوار یا غضب کرد گار)

٣:-جامع المعقول والمنقول علامہ عبدالستاد سعیدی صاحب دامت برکا تہم العالیہ شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ:-
بسنت میں فحاشی پائی جاتی ہے عورتوں کا نامحرموں کے ساتھ میل جول ہوتا ہے اس میں سراسر مال و وقت کا ضیاع ہے لہٰذا یہ سراسر ناجائز ہے

٤:-مفتی اللہ بخش سیالوی صاحب راوی ریان لاہور:-
بسنت میں عورتوں اور مردوں کا اختلاط ہوتا ہے اس میں مال کا اسراف اور فضول خرچی ہوتی ہے جان کے جانے کا اندیشہ ہوتا ہے لہٰذا یہ ہر لحاظ سے ناجائز ہے فضول خرچی کرنے والوں کو اخوان الشیاطین کہا گیا ہے

٥:-علامہ ضیاءالدین مدنی مہاراشٹر انڈیا بانی ضیاءاسلامک ڈاٹ کام :-
بسنت ہندوؤں کا تہوار ہے لہٰذا اس کا منانا جائز نہیں

٦:-علامہ مفتی علی احمد سندیلوی داتا دربار لاہور:-
جب میں نے ان سے اس کے بارے میں فتویٰ حاصل کرنے کے لئے رجوع کیا تو آپ نے فرمایا کہ میرا وہی فتویٰ ہے اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
من تشبہ بقوم فھو منہم
جس نے جس قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے

(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 247145 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More