سوموار اور جمعرات كا روزہ ركھنے كى ترغيب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم کی صحیح احادیث سے ثابت ہیں

جو احباب حق یا ناحق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویٰ کرتے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آنے پر انگھوٹا چومتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں افراط تفریط کرتے ہوۓ شرکی یا غیر شرکی نعتیں پڑھتے ہیں، انکو یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت پر عمل کرتے ہیں اور اسکی ترویج کرتے ہیں!؟

سیدنا ابو قتادہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے سوموار كے روزے كے متعلق دريافت كيا گيا تو انہوں نے فرمايا‏:

"فِيهِ وُلِدْتُ وَفِيهِ أُنْزِلَ عَلَىَّ "‏ ‏.

اس کا مفہوم وترجمہ:

"اس دن ميں ميرى پيدائش ہوئى، اور اسى دن مجھ پر وحى نازل ہوئى"

صحيح مسلم حديث نمبر (1162) .

سیدہ عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں كہ:

‏عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَتَحَرَّى صَوْمَ الاِثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ ‏

اس کا مفہوم وترجمہ:
"رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سوموار اور جمعرات كا روزہ ركھنا تلاش كرتے تھے"

سنن ترمذى حديث نمبر ( 745 ) سنن نسائى حديث نمبر ( 2361 ) سنن ابن ماجہ حديث نمبر ( 1739 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح الترغيب (1044) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

سیدنا ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" تُعْرَضُ الأَعْمَالُ يَوْمَ الاِثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ فَأُحِبُّ أَنْ يُعْرَضَ عَمَلِي وَأَنَا صَائِمٌ ".‏

اس کا مفہوم وترجمہ:

"سوموار اور جمعرات كو اعمال پيش كيے جاتے ہيں، لہذا ميں چاہتا ہوں كہ ميرے اعمال ہوں تو ميں روزے كى حالت ميں ہوں"

سنن ترمذى حديث نمبر ( 747 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح الترغيب حديث نمبر (1041) ميں اس حديث كو صحيح قرار ديا ہے.
manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 416196 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.