ارشاد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں- شیطان تیرے سامنے٬ نفس تیرے دائیں٬ خواہشات تیرے بائیں٬ اور دنیا تیرے پیچھے کھڑی ہے٬ اعضاء تیرا احاطہ کئے ہوئے ہیں٬ اور اللہ تعالیٰ قدرت کے لحاظ سے تیرے اوپر ہیں نہ کہ مکان کے لحاظ سے- پس شیطان تجھکو دعوت دیتا ہے دین چھوڑنے کی- نفس تجھے دعوت دیتا ہے نافرمانی کرنے کی- خواہشات تجھے دعوت دیتی ہیں شہوت پوری کرنے کی- دنیا تجھے دعوت دیتی ہے دنیا کو آخرت پر ترجیح دینے کی- اعضاء تجھے دعوت دیتے ہیں گناہ کرنے کی- اللہ تعالی تجھے دعوت دیتے ہیں جنت اور مغفرت کی طرف- جس نے شیطان کی دعوت قبول کی وہ دین سے محروم ہوگیا- جس نے نفس کی دعوت قبول کی وہ روحانیت سے محروم ہوگیا- جس نے خواہشات کی دعوت قبول کی وہ عقل سے محروم ہوگیا- جس نے دنیا کی دعوت قبول کی وہ آخرت سے محروم ہوگیا- جس نے اعضاء کی دعوت قبول کی وہ جنت سے محروم ہوگیا- جس نے اللہ تعالی کی دعوت قبول کی اس کی تمام برائیاں مٹا دی گئیں اور تمام بھلائیاں عطا کردی گئیں-
Farooq E Azam
About the Author: Farooq E Azam Read More Articles by Farooq E Azam: 14 Articles with 29262 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.