داستان ایمان فروشوں کی

" تم پرندوں سے دل بہلایا کرو۔ سپاہ گری اس آدمی کے لئے ایک خطرناک کھیل ہے جو عورت اور شراب کا دلداہ ہو"

یہ الفاظ اپریل ١١٧٥ء میں صلاح الدین ایوبی نے اپنے چچا ذاد بھائی خلیفہ الصالح کے ایک امیر سیف الدین کو لکھے تھے۔ ان دونوں نے صلیبیوں کو درپردہ مدد اور زر و جواہرات کا لالچ دیا اور صلاح الدین ایوبی کو شکست دینے کی سازش کی تھی۔

صلیبی یہی چاہتے تھے،، انہوں نے حملہ کیا ۔ الصالح اور سیف الدین نے ان کی مدد کی ، صلاح الدین ایوبی نے ان سب کو شکست دی۔ امیر سیف الدین اپنا مال و متاع چھوڑ کر بھاگا۔ اس کی ذاتی خیمہ گاہ سے رنگ برنگے پرندے ،، حسین اور جوان رقاصائیں اور گانے والیاں ،، ساز اور سازندے اور شراب کے مٹکے برآمد ہوئے ۔۔ صلاح الدین ایوبی نے پرندوں کو،، ناچنے گانے والیوں اور ان کے سازندوں کو رہا کر دیا اور امیر سیف الدین کو اس مضمون کا خط لکھا:

" تم دونوں نے کفار کی پشت پناہی کر کے ان کے ہاتھوں میرا نام و نشان مٹانے کی ناپاک کوشش کی مگر یہ نہ سوچا کہ تمہاری یہ سازش عالم اسلام کا نام و نشان بھی مٹا سکتی ہے۔ ۔۔ تم اگر مجھ سے حسد کرتے تھے تو مجھے قتل کرا دیا ہوتا ۔۔ تم مجھ پر دو قاتلانہ حملے کرا چکے ہو۔۔۔۔ دونوں ناکام رہے۔ اب ایک اور کوشش کر دیکھو۔۔۔ ہوسکتا ہے کامیاب ہوجاؤ۔۔ اگر تم مجھے یہ یقین دلا دو کہ میرا سر میرے تن سے جدا ہوجائے تو اسلام اور زیادہ سربلند ہوگا تو رب کعبہ کی قسم ، میں تمہاری تلوار سے اپنا سر کٹواؤں گا اور تمہارے قدموں میں رکھ دینے کی وصیت کروں گا۔۔

میں تمہیں صرف یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ کوئی غیر مسلم مسلمان کا دوست نہیں ہوسکتا۔۔ تاریخ تمہارے سامنے ہے۔۔ اپنا ماضی دیکھو ۔۔ شاہ فرینک اور ریمانڈ جیسے اسلام دشمن صلیبی تمہارے دوست صرف اس لئے بنے کہ تم نے انہیں مسلمانوں کے خلاف میدان میں اترنے کی شہہ اور مدد دی تھی۔۔۔۔ اگر وہ کامیاب ہوجاتے تو ان کا اگلا شکار تم ہوتے اور اس کے بعد ان کا یہ خواب بھی پورا ہوجاتا کہ اسلام صفحہ ہستی سے مٹ جائے۔۔۔

تم جنگجو قوم کے فرد ہو ۔ فن سپاہ گری تمہارا قومی پیشہ ہے۔ ہر مسلمان اللہ کا سپاہی ہے مگر ایمان اور کردار بنیادی شرط ہے۔ تم پرندوں سے ہی دل بہلایا کرو۔ سپاہ گری اس آدمی کے لئے ایک خطرناک کھیل ہے جو عورت اور شراب کا دلداہ ہو ۔۔۔۔

(داستان ایمان فروشوں کی)
 
Muhammad Arslan Ilyas
About the Author: Muhammad Arslan Ilyas Read More Articles by Muhammad Arslan Ilyas: 82 Articles with 73000 views Muhammad Arslan Ilyas was born on 28th August 1995. He comes from a humble family of 4 brother and 1 sister. Muhammad Arslan Ilyas is the youngest of .. View More