انڈین پریمیر لیگ میں آئی ایس آئی کا کردار

گزشتہ دنوں انڈین پریمئیر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک کتے کی بے جا مداخلت کو انڈین میڈیا نہایت پیشہ ورانہ انداز سے زیر تفتیش لا رہا ہے۔ اور یہ معاملہ زیر غور ہے کہ کہیں اس واقعہ کے پیچھے پاکستان کی مشہور و معروف خفیہ ایجنسی I S I تو ملوث نہیں ہے کہ جس کے ہر معاملے میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید تصورتات و تخیلات انڈین میڈیا کے پاس موجود ہوتے ہیں (جن کو ثبوت اور حقیقت میں بدلنے کی ہر ممکن انڈین کوشش نامعلوم کیوں پوری نہیں پاتیں)۔

بحرحال حسب معمول انڈین میڈیا کا ماضی کا کردار دیکھتے ہوئے یہ بات یقین سے کہی جارہی ہے کہ انڈین میڈیا کو اس واقعے میں بھی پاکستان پریمئیر (پریمیر لیگ نہیں) ایجنسی کا کوئی نا کوئی کردار نظر آہی جائے گا اور حسب عادت بغیر کسی ثبوت کے بھی رائی کا پہاڑ بنانے کے لیے اس دفعہ کوئی قصاب نہیں مل سکا تو ہو سکتا ہے کوئی نانبائی یا پھر کوئی دھوبی ہی مل جائے۔ افسوسناک امر تو یہ ہے کہ وہ بے چارہ کتا اپنی صفائی میں کہ وہ کسی پاکستانی ایجنسی کی طرف سے نہیں بھیجا گیا جیسے تردیدی بیانات یا پھر عدالت میں اپنے بیان سے مکر جانے سے محروم رہ جائے گا (بے زبان جو ہوا)۔ اجمل قصاب تو کسی طرح شائد بچ جائے مگر یہ کتا تو لگ رہا ہے لٹک ہی جائے گا وہ کیا کہتے ہیں انگریزی میں Hang Till Death اور ویسے بھی بے چارے کتوں کے لیے تو ویسے ہی مشہور ہے Give a Dog a Bad Name and Hang Him۔ یقیناً انڈین پریمیئر لیگ کے کمشنر مسٹر للیت مودی (موزی یا مودی جو بھی ہوں) مزید بات چیت کریں گے جنوبی افریقن حکام سے کہ ایسے پوائنٹس پر بھی نظر رکھی جائے کہ وہاں موجود باقی کتے بھی کہیں کسی پاکستانی ایجنسی کی طرف سے نا بھیجے گئے ہوں۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 500504 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.