مشرف کی پاکستان آمد

تین سال کی خود ساختہ جال وطنی کے بعد پاکستان کےسابق فوجی ڈکٹیٹر پاکستان واپس آ چکے ہیں پرویز مشرف نے اپنے دور آمریت میں آمریت کی بدترین مثالیں قائم کیں اور پاکستانی قوم کو تباہی کےدھانے پر لا کرکھڑا کر دیا پرویز مشرف وہی غدار اور ڈرپوک انسان ہے جس نے ایک ہی فون کال پر پوری پاکستانی قوم کو گروی رکھ دیا۔

حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارے وطن عزیز کو بہت کم ایسے لیڈر ملے ہیں جو پاکستان اور پاکستانی عوام سے مخلص ہوں نواز شریف کی شرافت ہی دیکھ لیں جو ایک ڈیل کے ذریعے ملک سےباہر چلےگئے اور ملک مشرف کے سپرد کر گئے تا کہ وہ جو چاہے مظلوم عوام کے ساتھ کرتا رہے اور مشرف نےوہی کیا جو اس کے اصلی مالک امریکہ اور سعودی عرب چاہتے تھے اب جبکہ مشرف کی صورت میں مرے ہوئے سوا لاکھ کے ہاتھی کے ذریعے امریکہ اور سعودی عرب ایک بار پھر اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتےہیں اسی لیے ایک نئی ڈیل کےذریعے اسےپاکستان بھیج دیا ہے مشرف میں عقل نام کی چیز کی بہت کمی ہے یہ شخص پاکستان میں یہ امید لے کر آگیا ہے کہ پاکستانی قوم اس کو قبول کر لے گی اور وہ اپنے آقاؤں کو خوش کر سکےگا -

عدالت میں پیشی کےموقع پر ایک وکیل نے مشرف کو جوتا مار کر پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کر دیا ہے کہ امریکہ کے غلاموں کو پاکستانی قوم جوتے مارنے کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتی۔

نواز شریف کی خاموشی نے اس بات کو یقین کی حد تک پہنچا دیا ہے کہ سعودی عرب نے نواز شریف پر اپنے احسانات جتا کر ان کا من بند کر دیا ہے -

نوازشریف نے اس سے پہلے لیڈر بننےکا ایک موقع گنوا دیا ہے اس وقت نواز شریف کو قدرت نے لیڈر بننےکا ایک اور موقع دیا ہے اگر انہوں نے اس ڈکٹیٹر کو قانون کے مطابق سزا دلوا لی توشاید وہ مخلص پاکستانی لیڈروں کی صف میں شامل ہو جائے لیکن ایسا ہونا نا ممکن لگ رہا ہے۔
ibne raheem
About the Author: ibne raheem Read More Articles by ibne raheem: 29 Articles with 28491 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.