کئیر ٹیکر

عوام کی قسمت اور پیسے پر عیش کرنے کے بعد حکومت وقت کی کوشش ہے کہ جاتے جاتے ایسا ماحول بنا دیا جائے کہ الیکشن ہونے تک نہ ہی ان کی کوئی کرپشن سامنے آئے،نہ ہی الیکشن میں کسی بڑی شکست کاخدشہ ہو،جیسے تیسے ہو الیکشن میں سیاسی دباﺅ کا فائدہ لیا جائے اور حکومت میں دوبارہ آ جانے کی ہر راہ ہموار کی جائے۔دیکھا جائے تو کیئر ٹیکر وزیراعظم اور کیئر ٹیکر سٹ اپ غیر سیاسی اور غیر متنازعہ ہونا چاہیئے لیکن حکومت وقت کی کوشش ہے کہ یہاں بھی کوئی گیم چلا لی جائے۔
خادم کی خواہش ہے دولتِ شیخ بچا لی جائے
بغیر ماچس کے ہی چولہے کی آگ جلا لی جائے

موجودہ حکومت کے گزارے ہوئے پانچ سال عوام کے لئے کیا کوئی کم عذاب تھا جو پھر ”روند“ مارنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ق لیگ نے سابقہ صدر مشرف کی بے ایمانیوں میں خوب ساتھ نبھایا پھر اپنے آپکو اور با الخصوص مونس الٰہی کو بچانے کے پریشر میں حکومت کی صفوں میں جا گھسے۔میاں نواز شریف دور اندیش سیاستدان ہیں لیکن انہوں نے پیپلز پارٹی کے خلاف تھوڑا عرصہ خاموشی اختیار کرکے حکومت کی خامیوں کی دانستہ یا غیر دانستہ خفیہ مدد کی۔پچھلے پانچ سالوں میں میاں شہباز شریف چھائے رہے انہوں نے پنچاب میں وہ کچھ کیا جو کچھ وہ کر سکتے تھے۔میٹرو بس سروس ایک انٹرنیشنل لیول کا ترقیاتی قدم ہے جو مستقبل قریب میں پاکستان بھر میں مقبولیت پکڑ سکتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے پانچ سالوں میں مہنگائی،غیر ملکوں قرضوں میں اضافے،رشوت،کرپشن اور جعلسازی کو سپورٹ کرنے کے سوا کچھ بھی تو نہیں کیا ماسوائے چائنا کو گوادر پورٹ دینے اور ایران سے گیس خریدنے کے ان کا کوئی عمل قابل سائش نہیں۔اب دعا یہ کی جائے کہ ان دو منصوبوں میں بھی کہیں سے کوئی کمیشن نہ کھایا گیا ہو۔

ایم کیوایم سے حکومت کے تاحال ناجائز تعلقات باقی ہیں۔ایم کیو ایم جس نے مشرف کو بھی اپنی بلیک میلنگ کا شکار رکھا پاکستان پیپلز پارٹی بھی ان کے دباﺅ میں رہی۔اس کی بڑی مثال سندھ میں بنایا جانیوالا نگران سٹ اپ ہے۔اس میں بھی حکومت اور ایم کیو ایم کی خفیہ ڈیلنگ ہوئی اور اس میں آدھے آدھے وزیر ذاتی رکھنے کی یقین دہانیوں پر دستخط ہوا۔ ایک خبر کے مطابق ارکان سند ھ اسمبلی نے استحقاق کا ترمیمی بل 2013 اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ ترمیمی بل میں تا حیا ت کئی مراعا ت حا صل رہیں گی۔ تما م سابق ارکا ن اسمبلی عمر بھر اسپیکر گیلری کے پا سیز حا صل کر سکیں گے اور عمر بھر کے لئے اسمبلی سیکر ٹریٹ لا ئبر یر ی پا سز حا صل کر سکیں گے ،اراکین مدت پو ری ہو نے پر سر کا ر ی مہمان خا نے سر کا ر ی نرخ پر استعما ل کر سکیں گے ،سند ھ ہا وسز اسلام آباد اور گودار سرکا ری نرخ پر استعما ل کر سکیں گے۔ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضا فہ کا بل منظور کر لیا گیااور وزیر اعلی سند ھ کو بھی اضا فی تنخواہ دی جا ئے گی۔ایم کیو ایم ، فنکشنل لیگ، اے این پی اور متعد د اپوزیشن جما عتو ں نے بل کی شد ید مخا لفت کی۔اپو زیشن جما عتوں نے سندھ اسمبلی کے اجلا س سے با ئیکا ٹ بھی کیا۔

جناب من یہ ایک صوبے میں پانچ سال میں کی جانے والی کرپشن اور آئندہ نگران سٹ اپ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کرپشن ہونے کا واضح ثبوت ہے۔بلوچستا ن کی صوبائی حکومت اور گورنر راج کی کہانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔وہاں بھی جعلی اپوزیشن سٹ بنا کر مرضی کا نگران سٹ اپ قائم کیا جا رہاہے۔صوبہ خیبر پختوانخواہ اور پنجاب میں محض ٹھیک نگران سٹ اپ بنایا جا رہاہے باقی وفاق میں بھی حکومت کی طرف سے دھاندلی پھر چانس باقی ہے۔اگر معاملہ الیکشن کمیشن میں جاتا ہے تو شاید پھر وہاں سے وزیر اعظم کی نامزدگی درست ہو جائے باقی حکومت وقت کی طرف سے تو ایمانداری کا رتی برابر بھی چانس دور دور تک نظر نہیں آتا۔

کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک اتنا بڑا ملکی لیول کا عہدہ بھی پاکستان اور عوام کی وفاداری کا حلف اٹھا لینے کے باوجودبے ایمانی کا تاج بنا رہتا ہے۔گیلانی اپنے صاحبزادگان کی کرپشن اور ذاتی عیاشی کی افواہوں اور عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سپریم کورٹ کے ہاتھوں فارغ ہوئے۔اس کے جسے عہدہ سونپا گیا وہ بھی ”رینٹل کیس“ میں تاحال ”پوتر“ نہیں ہوپائے اور اب جو مختصر مدد کا وزیراعظم جو کہ غیر سیاسی ہونا ضروری ہے اس کو ”سیاسی“ مقاصد کے لئے اپنا بنانے کی حکومتی بھرپور کوشش جاری ہے۔

آﺅ مل کر دعا کریں کہ آئندہ حکومت پاکستانی سیاسی تاریخ میں ایمانداری،خلوص نیت اور ملکی حب الوطنی میں نہ صرف بے مثال ہو بلکہ پاکستانی سیاسی تاریخ میں ایک بہترین سنگ میل ہو۔ہماری عوام کو بھی ہوش مندی،عقل مندی اور ملکی مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا فیصلہ کرنا ہوگا۔پہلے کئے گئے غلط فیصلوں کے غمیازے اگر ہم بھگت رہے ہیں تو آئندہ ہونے والے فیصلے نہ صرف ہمارے ملک بلکہ ہماری آئندہ نسلوں کے لئے بھی بہت اہم ہیں اس لئے کئیر ٹیکر وزیراعظم سے لیکر ووٹ کے استعمال تک بہت ہی احتیاط کا ثبوت دیں۔پاکستان پائندہ باد
Mumtaz Amir Ranjha
About the Author: Mumtaz Amir Ranjha Read More Articles by Mumtaz Amir Ranjha: 90 Articles with 60402 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.