لانگ مارچ

جناب طاہرالقادری صاحب نے فرمایا ہے کہ وہ یزیدی حکومت کے خلاف اسلام آباد کربلا جا رہے ہیں۔۔۔۔!میرا سوال یہ ہے کہ اگر میاں محمد بخش جیسا کوئی بزرگ یہ کہہ دے کہ۔۔۔۔۔
اک محمد ٹھگ سنیں دا اک محمد چور
جس دا لوکی کلمہ پڑھدے او محمد ہور

تو کم و بیش پانچ سو برس گزرنے کے بعد بھی ان پر اس شعر کی بابت تنقید برائے تنقید بند نہیں ہوتی۔۔۔؟تو جناب طاہرالقادری صاحب خود کو حسین اور کربلا کو آج اپنی حا لت سے ےتعبیر کرتے ہیں تو کیوں ان پر تنقید نہیں کی جاتی۔۔۔۔؟شاید اس لیے کہ میاں محمد بخش نے عالم ارواح میں امام غزالی سے تعلیم حاصل نہیں کی جبکہ شیخ السلام طاہرالقادری نے کی ہے۔۔۔۔۔!
خودی کا نشہ چڑھا آپ میں رہا نہ گیا
خدا بنے تھے یگانہ مگر بنا نہ گیا

میرے ایک محترم دوست اسلم پڈانہ کے مطابق کیا ہی بہتر ہوتا کہ علامہ طاہرالقادری اپنا لانگ مارچ اس آئین کی تصحیح کے جو پہلے سے کتابوں میں موجود ہے کی بجائے اس کی عملداری سے منسوب کرتے تو کیا ہی بہتر ہوتا۔۔۔!ان کے مطابق علامہ صاحب نے چشم زدن میں اتنی۔۔۔سیاسی۔۔۔طاقت حاصل کر لی کہ صوبائی اور مرکزی حکومت ان کے آگے پسپا نظر آ رہی ہے تو انہوں نے اس محیرالعقل طاقت کا مظاہرہ اس صورت کیوں نہیں کیا کہ وہ حکومت کو یہ کہتے کہ اگر چار روز کے اندر بجلی کی لوڈ شیڈنگ،گیس کی لوڈ شیڈنگ،ختم نہ ہوئی تو وہ لانگ مارچ کریں گے۔۔؟اگر ریلوے میں موجود کرپشن کا خاتمہ کرتے ہوئے چار دنوں میں تمام ٹرینیں نہ چلائی گئیں تو لانگ مارچ ہو گا۔۔۔!اور اگر یہ کہ پی آئی اے کے تمام گراونڈ طیارے نا چلے اور اس میں موجود کرپشن اور فنڈز کی خرد برد کا پتہ نا چلایا گیا تو لانگ مارچ۔۔۔!اور اگر ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے کی پاداش میں پاکستان کو یومیہ دس لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑا تو لانگ مارچ۔۔۔!اور اگر ریکوڈک منصوبے میں کس کس حکومتی ہرکارے نہ کک بیکس حاصل کرکے اس ملکی خزانے کو بیچنے کی کوشش کی اور اگر ان لوگوں کو چار روز میں سزا نہ ملی تو لانگ مارچ۔۔۔!اور یہ کہ رینٹل پراجیکٹ میں کس کس نے قوم کا پیسہ لوٹا اور اگر ان کو چار روز میں سزا نہ ملی تو لانگ مارچ۔۔۔!اور اگر تعلیمی نظام چار روز میں یکساں نہ کیا گیا تو لانگ مارچ۔۔۔!اگر قادری صاحب یہ تمام باتیں کرتے تو خود بخود اس آئین پر عملدرآمد ہو جاتا جو قادری صاحب پڑھ پڑھ کر سناتے ہیں اور جس کی اصل معنوں میں عملداری چاہتے ہیں۔۔۔۔؟لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اور نہ ہی قادری صاحب نے ایسا کوئی عمل کیا۔۔۔تو پھر ان کے اس لانگ مارچ اور اس پر اٹھنے والے تمام اخراجات اور ان کی تکمیل کے محرک کو ضرور دیکھنا پڑے گا کہ جس کی بابت وہ اپنے کارکنوں کی مالی قربانیوں کا تزکرہ کرتے نہیں تھکتے۔۔۔۔!جبکہ حال یہ ہے کہ اسی پاکستان میں کوئی اب مذہبی جماعتوں کو قربانی کی کھال اور مساجد کو چندہ دینے پر آمادہ نظر نہیں آتا تو یہ کونسی مخلوق ہے جو قادری صاحب کو اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے زیورات ہدیہ کر رہے ہیں۔۔۔؟اور اگر اس ساری کشمکش میں الیکشن موخر ہوتے ہیں تو طوالت کس نظامکو ملے گی کہ جس کے خلاف قادری صاحب خود باتیں کرتے ہیں۔
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہی کچھ
دیتے ہیں یہ بازیگر دھوکہ کھلا
Adeel Ashraf Shuja
About the Author: Adeel Ashraf Shuja Read More Articles by Adeel Ashraf Shuja: 7 Articles with 6228 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.