صحافت کے ماتھے پر بدنما داغ

کوئی بھی ٹی وی چینل دیکھ لیں،کسی بھی اخبار کی ہیڈلا ئن پڑھ لیں یا پھر کسی بھی رائیٹر کے کالم کا مطالعہ کریں آج کل آپ کو ملک ریاض ،چیف جسٹس آف پاکستان چوہدری افتخار ،چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار اور پاکستان ٹی وی کے نامور اینکرز کے نام پڑھنے ، دیکھنے اور سننے کو ملیں گے ملک ریاض کا مختصرتعارف یہ ہے کہ وہ پاکستان بحریہ ٹاﺅن کا مالک اور بہت بڑا بزنس مین ہے اس وقت پاکستان کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیچھے بھی ملک صاحب ہی کا ہاتھ ہے کیونکہ ملک ریاض نے چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار پر یہ الزام لگایا ہے کہ اس نے چیف جسٹس آف پاکستان چوہدری افتخار سے عدالتی فیصلے اپنے حق میں کروانے کے لیے چیف جسٹس صاحب کے بیٹے ارسلان افتخار کو 34کروڑ روپے بطور رشوت دئیے تھے ملک ریاض نے اپنی دولت کے بل بوتے پر پاکستان کی آزاد عدلیہ اور ہر دل عزیز شخصیت چیف جسٹس آف پاکستان چوہدری افتخار کو بدنام کر نے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کئی نامور سیاستدانوں ، جنرل ،کرنل اور میڈیا کے لوگوں کو بھی بھاری رقوم تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ ملک ریاض کی طرف سے جاری کردہ بحریہ ٹاﺅن کے ایک لیٹر ہیڈ پر لکھے ہوئے ان صحافیوں کے نام اور ان کو دی گئیں مراعات کی تفصیل کچھ اسطرح سے ہے۔مبشرلقمان(2کروڑ 85لاکھ اور ایک بنگلہ)نجم سیٹھی (ایک کروڑ 94لاکھ ۔ایک کنال کا پلاٹ اور امریکہ کے چاردوروں کا کا خرچ)ڈاکٹر شاہد مسعود (ایک کروڑ سات لاکھ) کامران خان(62لاکھ اور یو۔اے ۔ای میں ایک فلیٹ) حامد میر(2کروڑ 50لاکھ اور ایک کنال کا پلاٹ ) حسن نثار (ایک کروڑ دس لاکھ اور بحریہ ٹاﺅن میں دس مرلے کا ایک پلاٹ) منیب فاروق(25لاکھ روپے)مظہر عباس( 90لاکھ روپے اور دس مرلے کا پلاٹ) مہر بخاری اور کاشف عباسی(50لاکھ روپے اور ایک کنال کا پلاٹ ) خوشنود علی خان( 2کروڑ روپے اور تین اخبارات کی مفت اشاعت ) جاوید چوہدری ( 1کرورڑ روپے اور ملک ریاض کے لیے فی کالم لکھنے کے لیے 3لاکھ رروپے) عاصمہ شیرازی( 45لاکھ روپے) سہیل وڑائچ( 15لاکھ روپے) مشتاق منہاس( 55لاکھ روپے) نصرت جاوید (78لاکھ روپے) اور آفتاب اقبال 45لاکھ روپے جیسے ہی بحریہ ٹاﺅن کے لیٹر ہیڈ پر لکھی ہوئی یہ تحریر فیس بک اور ےوٹیوب کے زریعے منظر عام پر آئی تو پورے پاکستان میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور تقریباً سبھی ٹی وی چینلز کے تمام اینکرز نے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنے آپ کو بے گنا ہ ثابت کرنے کے لیے اپنے اپنے پروگراموں کے زریعے اپنی بے گناہی کی دلیلیں پیش کرتے ہوئے نظر آئے یہاں تک کہ پاکستان کے عوام نے بھی میڈیا پر لگائے گئے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ پاکستانی میڈیا پاکستان کے عوام کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیںہے اور عوام میڈیا پر اندھا اعتماد کرتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام کا یہ اندھا اعتماد اس وقت چکنا چور ہوگیا جب دنیا ٹی وی پر ملک ریاض کے خصوصی انٹرویو کی ایک بریک کے دوران مبشر لقمان اور مہر بخاری کی آف ائیر ریکارڈ کی گئی گفتگو لوگوں کے سامنے آگئی جس میں خود مہر بخاری یہ اعتراف کر تی ہوئی نظر آئی کہ یہ پروگرام پلانٹڈ ہے اور ملک ریاض سے کون سے سوال پوچھنے ہیںاور ملک ریا ض نے ان سوالوں کے کیا جواب دینے ہیں یہ سب کچھ پہلے ہی سے طے شدہ تھا اور اس کے علاوہ دوران پروگرام مختلف سیاسی شخصیات کا اینکرز کو فون آنا اور ان کی منشاءکے مطابق سوالات اور جوابات تیار کرنا جس نے سرا سر آزادی صحافت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے آزاداور شفاف صحافت کو جو امیج لوگوں کے ذہنوں میں تھا یقینا اس میں دراڑ پڑ گئی ہو گی۔ مہر بخاری اور مبشر لقمان کی آف ائیر ریکارڈ کی گئی غیر معیاری گفتگو نے پاکستان میں صحافت اورپوری صحافی برادری کے ماتھے پر ایک بد نما داغ لگا دیاہے پاکستان کے عوام کا حکومت اور کرپٹ سیاستدانوں پر سے تو اعتماد پہلے ہی اٹھ چکا ہے اور اب میڈیا کے نامور لوگوں پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کی وجہ سے عوام کا میڈیا پر سے بھی اعتما د ختم ہوتا دکھائی دیتا ہے ا گر میڈیا نے اپنے اندر چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کو باہر نکال کر نہ پھینکاتو پھر وہ دن دور نہیںجب کوئی بھی میڈیا کی سچائی پر یقین نہیں کرے گا اس لیے آزادنہ ،منصفانہ اور ایماندارانہ صحافت کی ساکھ کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ میڈیا جس طرح کرپٹ سیاستدانوں ،جنرلز،کرنلز اور بیورکریٹس کا احتساب کرتا ہے اب خود بھی اپنا احتساب کرے اور ایسے تما م وہ کرپٹ صحافی جو ملک ریاض کے دسترخوان سے مستفید ہوچکے ہیں جو چند پیسوں کے بدلے صحافت بیچتے ہیں ، اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں اور معصوم عوام کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بتا تے ہیں ایسے تما م صحافیوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کو کیف کردار تک پہنچایا جائے اور ان کا بے نقاب چہر ے عوام کے سامنے لا ئے جائیں تاکہ عوام کو یہ پتہ چل سکے کہ انسانی شکلوں میں چھپے بھیڑ ے کیسے ہوتے ہیں میڈیا پاکستان کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے اور چند نام نہاد بے حس لوگوں کی وجہ سے باقی تین ستونوں کی طرح اب ےہ چوتھا ستون بھی ڈگمانے لگا ہے ملک ریاض نے تقریباً تمام نامور صحافیوں اور اینکرز پر کرپشن کا الزام لگایا ہے اور ےہ تما م بڑے بڑے صحافی صحافت کے علمبردار سمجھے جاتے ہیں اگر ےہ تما م لوگ سچے اور بے گناہ ہیں تو اپنے آپ کو احتساب کے لیے عوام کی عدالت میں پیش کریں اور اپنی بے گناہی ثابت کرکے ملک ریاض جیسے ہر اس شخص کو منہ توڑ جواب دیں جو ایک صحافی کے قلم کو اپنی دولت کی طاقت سے خریدنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کی بے گناہی ،سچائی اورایمانداری ا ہی اب صحافت کے ماتھے پر لگے اس بدنما داغ کو دھو سکتی ہے۔
Kifait Hussain
About the Author: Kifait Hussain Read More Articles by Kifait Hussain: 34 Articles with 31740 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.