خوشحالی آ جائے گی

جھوٹ اور ناشکری کی عادت انسان کو ہمیشہ تنگدست رکھتی ہے جھوٹا اور ناشکرا انسان کبھی خوشحال نہیں ہو سکتا کیونکہ جھوٹ کی لعنت اور ناشکری کی عادت رزق سے برکت اٹھا لیتی ہے جب کہ یہ تو ظاہر ہے کہ جھوٹے شخص کو اللہ تعالٰی اور اللہ کے پاک نبی علیہ الصلوٰت والسلام سخت ناپسند فرماتے ہیں جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے جھوٹا انسان اللہ کی ناراضگی مول لیتا ہے جھوٹ کے بل پہ عارضی فائدہ حاصل کرنے والا جانتا نہیں کہ وہ مستقل خسارے میں پڑنے والا ہے-

دوسری طرف اللہ تبارک و تعالٰی نے انسان کو بن مانگے ہی بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے کہ جنہیں شمار کرنے لگیں تو شمار نہ کر پائیں اور اللہ تعالٰی کی نعمتوں کے شکرانے کا حق ہی ادا نہ کر پائیں -

انسان کا فرض ہے کہ وہ اللہ تعالٰی کی عنایت کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرتا رہے بجائے اس کے کہ ہر وقت اپنی بدحالی و تنگدستی کا رونا روتا رہے جو اللہ پہ ایمان رکھتا ہے اس کے احکامات کی تعمیل بجا لاتا ہے ہر وقت اپنے رب کے حضور سجدہء شکر بجا لاتا ہے تو رب تعالٰی کو اپنے بندے کی عاجزانہ شکرگزاری کی یہ ادا بہت پسند آتی ہے یوں اللہ تعالٰی اپنے بندے کو مزید نوازتا ہے -

جبکہ جھوٹ کی لعنت اور ناشکری کی عادت انسان کو دنیا میں بھی رسوا کرتی ہے اور آخرت کے اجر و ثواب سے بھی جھوٹا اور ناشکلرا انسان محروم رہتا ہے-

جھوٹ اور ناشکری بحالی لے کر آتی ہے ناشکرے اور جھوٹے انسان کے لئے کیونکہ جھوٹ کی لعنت اور ناشکری کی عادت انسان کے رزق سے برکت اٹھانے کا باعث بن جاتی ہے-

یہ حقیقت بھی ہے اور ایمان بھی کے سچائی کا راستہ اختیار کرنے والے اور شکرگزاری کی عادت اختیار کرنے والے کی زندگی میں تنگدستی و بدحالی نہیں آتی بلکہ وہ ہمیشہ خوشحال اور آخرت میں بھی انعام کا حقدار رہتا ہے-

سچ کی راہ اپنائیں اللہ تعالٰی کی عنایات کا ہمیشہ شکر ادا کرتے رہیں اور اپنی زندگی میں خوشحالی لے آئیں خوشحالی آجائے گی -
شکریہ
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 458497 views Pakistani Muslim
.. View More