مشکل وقت

مشکل وقت ہمارے اندر ہوتا ہے ۔آپ کو اسے آسان وقت میں بدلنا ہوتا ہے ۔ ہمیں لگتا ہے وقت خود گذر جائے گا مگر ایسا نہیں ہوتا ۔وقت کبھی نہیں گرتا جب تک ہم خود اسے بدلتے نہیں ہیں ۔ اسے بدلنے کے لیے بہت بڑے بڑے قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ کچھ چھوٹے چھوٹے قدم آپ کی مدد کر سکتے ہیں کے وقت آپ کے لیے آسان ہو جائے ۔مشکل باہر نہیں ہوتی ۔ اکثر مشکل ہمارے اندر ہوتی ہے ۔

ہم پوری طاقت لگا رہے ہوتے ہیں وقت کو اور اپنے آس پاس لوگوں کو بدلنے میں پر پہچان نہیں پاتے کے حالات بدل سکتے ہیں تھوڑا سا ان کو دیکھنے کا طریقہ اگر بدلا جائے ۔

اس نے بھی ایک قدم پیچھے لے کر دیکھا روٹی ، کپڑا اور مکان کے مسائل نہیں تھے اس کی زندگی میں ۔ کام والی جگہ پر الگ الگ طرح کے لوگوں کے ساتھ سارا دن اچھے سے گذر جاتا ہے ۔ پھر ایک گھر میں کیوں جھگڑا ہو جاتا ہے ۔

سمجھ یہ آیا کے حق سمجھتے ہیں ہم ۔ گھر پر ،گھر والوں پر ۔اسی لیے تکلیف دے باتوں پر بلبلا اٹھتے ہیں ۔ہم ایشیا کے باسی جو شادی کو بچوں کے لیے گزارے جاتے ہیں۔ ہمیں جب معلوم ہے یہ ہی زندگی ہے اسے ہی جینا ہے ممکن نہیں ہے کہ اپنی بات رکھ سکیں ۔ منوا سکیں بغیر کسی reward کے اسی زندگی کو جینا ہے کیوں کے اس گھر میں کوئی ہے جسے اس مکمل گھر کی ضرورت ہے ۔

تو روز روز کا رونا، جھگڑنا اور خود کو تکلیف دینا بند کر دیں ۔

رہنے کی جگہ کو بھی کام والی جگہ کی طرح آسان بنا لیں ۔ وہاں بھی تو ہم بن کسی امید کے سب سے ہنسی خوشی رہتے ہیں۔ آپ کی زندگی بہتر ہو جائے گی ۔

Jabeen
About the Author: Jabeen Read More Articles by Jabeen : 46 Articles with 51266 views میں ایک عام سی گھریلو عورت ہوں ۔ معلوم نہیں میرے لکھے ہوے کو پڑھ کر کسی کو اچھا لگتا ہے یا نہیں ۔ پر اپنے ہی لکھے ہوئے کو میں بار بار پڑھتی ہوں اور کو.. View More