ویوو کا نیا V29e 5G اب 109،999 روپے کی پرکشش قیمت میں پری آرڈر کے لیے دستیاب


عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو نے پاکستان میں اپنے نئے سمارٹ فون V29e 5G کے پری آرڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔یہ دلکش سمارٹ فون 109،999 کی پرکشش قیمت پر 11 نومبر 2023 سے پاکستان بھر میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا۔

img


ویوو V29e 5G کا ڈیزائن انڈسٹری میں نئے معیار قائم کر رہا ہے۔ اس سمارٹ فون میں موجود Ultra- Slim Body اسے غیر معمولی طور پر خوبصورت اور گرفت میں آرامدہ بناتی ہے۔ ویوو V29e 5G دو دلکش رنگوں: Rose Gold اور Forest Black میں پیش کیا گیا ہے۔

V29e 5G شاندار selfies اور group shots کے لیے ایک طاقتور کیمرہ سسٹم کے ساتھ آتاہے جس میں Smart Aura Light Portrait, Smart Color Temperature Adjustment اور50MP AF Group Selfie جیسی خصوصیات موجود ہیں۔

مزیدبراں اس سمارٹ فون میں 64MP OIS Ultra-Sensing camera موجود ہےجو حقیقت کے قریب ترین فوٹوگرافی کو ممکن بناتاہے۔ ہر طرح کے منظر کو تمام جزیات، گہرائی اور حقیقت کے قریب انداز سے محفوظ کرنے کے لیے V29e 5G میں 8MP Ultra Wide-Angle Camera اور 2x Professional Portrait Mode بھی موجود ہے۔

بہترین کار کردگی کو یقینی بنا نے کے لئے V29e 5G کو 120Hz AMOLED Display اور Snapdragon® 5G processor سے آراستہ کیا گیا ہے۔ نیز اس سمارٹ فون میں 44W FlashCharge کی صلاحیت بھی موجود ہے جو اس کی 4800mAh Battery کو برق رفتاری سے چارج کرتی ہے۔ علاوہ ازیں V29e 5G کی 8GB+8GB Extended RAM کے ساتھ مو بائل استعمال کرنے کا تجربہ اور بھی تیزتر ہوجاتا ہے۔

قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا V29e 5G سمارٹ فون 11 نومبر 2023 سے پاکستان بھر میں109،999 روپے میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا اور 18 نومبر 2023 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔

ویوو V29e 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V29e 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں : https://www.vivo.com/pk/products/v29e-5g

Total Views: 32513

Reviews & Comments