سوڈان میں جنگ کی وجہ۔۔ بھارت 500 شہریوں کو نکالنے میں کامیاب، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

image
 
تازہ لڑائی نے سوڈان میں تین روزہ جنگ بندی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس سے یہ خدشہ پیدا ہوگیا کہ ملک مزید انتشار میں ڈوب سکتا ہے۔ بھارت اپنے شہریوں کو خطرناک علاقوں سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے اور اب تک تین قافلوں کی صورت میں بھارتی شہریوں کو نکال بھی چکا ہے۔
 
بھارت نے اب تک آپریشن کاویری کے تحت اپنے 500 سے زائد ہندوستانی شہریوں کو سوڈان سے بحفاظت نکالا ہے-
 
سوڈان میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان تو کیا گیا لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور فضائی حملوں اور نئے سرے سے لڑائی کی اطلاعات نے متاثر افریقی ملک سے غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کے لیے جاری ریسکیو مشن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
 
اس سے قبل جنگ بندی کی تین کوششیں 11 دنوں کی اس لڑائی میں ناکام ہو چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق اب تک کم از کم 459 افراد ہلاک اور 4000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
 
اب اگر یہاں پاکستانی حکومت کی اس سلسلے میں کارکردگی کی بات کی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی حکومت بھی اب تک اپنے 700 پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرچکی ہے-
 
پاکستان کے وزیر خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ سوڈان میں 700 شہریوں کو ایسے علاقوں سے نکال محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شدید لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور غیر ملکیوں کی نقل مکانی شروع ہو گئی ہے۔
 
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ آج خرطوم سے 211 پاکستانیوں کو لے کر ایک اور قافلہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا ہے۔ جس کے بعد تازہ ترین قافلے کے ساتھ، بحفاظت نکالے جانے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے۔
 
image
 
انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں ٹویٹ کیا کہ پاکستانیوں کو ان کے آگے کے سفر سے پہلے بندرگاہ کے قریب رکھا گیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوڈان میں تقریباً 1500 پاکستانی موجود ہیں جن کی حفاظت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
 
سوڈان میں جاری تنازع آخر ہے کیا؟
ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سوڈان کی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان کئی مہینوں سے تناؤ چل رہا تھا، جنہوں نے مل کر اکتوبر 2021 کی بغاوت میں ایک سویلین حکومت کا تختہ الٹا تھا۔
 
ان میں سے ایک دھڑے کو بین الاقوامی حمایت کے ساتھ سویلین فریقین کے ساتھ منتقلی کے لیے آگے لایا گیا، ایک حتمی معاہدے پر اپریل کے اوائل میں، ایک عوامی بغاوت میں طویل عرصے سے حکمران اسلام پسند مطلق العنان عمر البشیر کی معزولی کی چوتھی برسی کے موقع پر دستخط کیے جانے تھے۔
 
فوج اور آر ایس ایف دونوں کو اس منصوبے کے تحت اقتدار سونپا جانا تھا جو دو معاملات خاص طور پر متنازع ثابت ہوئے ان میں ایک آر ایس ایف کو باقاعدہ مسلح افواج میں ضم کرنے کا ٹائم ٹیبل تھا، اور دوسرا وہ وقت تھا جب فوج کو باضابطہ طور پر شہری نگرانی میں رکھا جائے گا۔
 
جب لڑائی شروع ہوئی تو فریقین نے ایک دوسرے پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام لگایا، فوج نے آر ایس ایف پر گزشتہ دنوں میں غیر قانونی نقل و حرکت کا الزام لگایا اور آر ایس ایف نے خرطوم میں اہم اسٹریٹجک مقامات پر منتقل ہونے کے بعد کہا کہ فوج نے عمر البشیر کے وفاداروں کے ساتھ مل کر پوری طاقت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
 
فوج اور آر ایس ایف دونوں کو اس منصوبے کے تحت اقتدار سونپا جانا تھا جو دو معاملات خاص طور پر متنازع ثابت ہوئے ان میں ایک آر ایس ایف کو باقاعدہ مسلح افواج میں ضم کرنے کا ٹائم ٹیبل تھا، اور دوسرا وہ وقت تھا جب فوج کو باضابطہ طور پر شہری نگرانی میں رکھا جائے گا۔
 
جب لڑائی شروع ہوئی تو فریقین نے ایک دوسرے پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام لگایا، فوج نے آر ایس ایف پر گزشتہ دنوں میں غیر قانونی نقل و حرکت کا الزام لگایا اور آر ایس ایف نے خرطوم میں اہم اسٹریٹجک مقامات پر منتقل ہونے کے بعد کہا کہ فوج نے عمر البشیر کے وفاداروں کے ساتھ مل کر پوری طاقت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
 
image
 
اہم کردار کون ہیں؟
اقتدار کی لڑائی میں مرکزی کردار جنرل عبدالفتاح البرہان ہیں، جو فوج کے سربراہ اور 2019 سے سوڈان کی حکمران کونسل کے رہنما ہیں، اور دوسرے کونسل میں ان کے نائب، آر ایس ایف کے رہنما جنرل محمد حمدان دگالو ہیں، جنہیں عام طور پر حمدتی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
 
جیسے ہی ایک نئی منتقلی کا منصوبہ تیار ہوا حمدتی نے خود کو اتحاد کی سویلین جماعتوں کے ساتھ زیادہ قریب سے جوڑ دیا، فورسز فار فریڈم اینڈ چینج (ایف ایف سی) نے عمر البشیر کی معزولی اور 2021 کی بغاوت کے درمیان فوج کے ساتھ طاقت کا اشتراک کیا تھا۔
 
سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حمدتی کی اس حکمت عملی کا حصہ تھا کہ وہ خود کو ایک سیاستدان میں تبدیل کر کے اقتدار کے مرکز میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کر سکے۔
 
سونے کی کان کنی اور دیگر منصوبوں کے ذریعے دولت مند بننے والے ایف ایف سی اور حمدتی دونوں نے اسلام پسند جھکاؤ رکھنے والے عمر البشیر کے وفاداروں اور سابق فوجیوں کو ایک طرف کرنے کی ضرورت پر زور دیا جنہوں نے بغاوت کے بعد دوبارہ قدم جما لیے تھے اور ان کی جڑیں فوج میں گہری ہیں۔
 
فوج کے حامی باغی دھڑوں کے ساتھ جنہوں نے 2020 کے امن معاہدے سے فائدہ اٹھایا، عمر البشیر کے وفاداروں نے ایک نئی منتقلی کے معاہدے کی مخالفت کی تھی۔
 
داؤ پر کیا لگا ہے؟
عوامی بغاوت نے امید پیدا کی تھی کہ سوڈان اور اس کی 4 کروڑ 60 لاکھ کی آبادی کئی دہائیوں کی آمریت، اندرونی تنازعات اور عمر البشیر کے دور کی معاشی تنہائی سے نکل سکتی ہے۔
 
افریقہ کے سب سے بڑے شہری علاقوں میں سے ایک پر مرکوز موجودہ لڑائی نہ صرف ان امیدوں کو ختم کر سکتی ہے بلکہ ساحل، بحیرہ احمر اور افریقہ کے ہارن سے متصل ایک غیر مستحکم خطے کو غیر مستحکم کر سکتی ہے۔
 
یہ معاملہ روس اور امریکا کے درمیان خطے میں اثر و رسوخ کے لیے اور علاقائی طاقتوں کے درمیان جنہوں نے سوڈان میں مختلف عناصر کو پیش کیا ہے، مقابلے کا حصہ بھی بن سکتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: