2022 کیسا رہا

سال 2022 کے شروع میں سال بھر کے مختصر اھداف شیئر کیے تھے.

تین میجر اھداف تھے.

پہلا: گھر کا تعمیراتی کام شروع کیا ہے اور 30 فیصد مکمل بھی کیا ہے. الحمدللہ

دوسرا: مسجد و ادارہ/ اکیڈمی کا کام کافی حد تک آگے بڑھایا ہے. الحمدللہ

تیسرا: دونوں بھائیوں میں ایک نے اچھے نمبرات سے سے میٹرک کیا. اخوت کالج قصور کے اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرایا تو اس نے ٹیسٹ انٹرویو میں کامیابی حاصل کی یوں اسے FSC کے لیے اسکالرشپ مل گیا. الحمدللہ

دوسرے بھائی نے انٹرمیڈیٹ میں گزارا نمبر لائے، انہیں امپرومنٹ ایگزام دلایا. کافی اچھے نمبر لائےاور ساتھ LLB کے لیے تیاری کروا رہا تھا.لاء ایڈمیشن ٹیسٹ دینا تھا ایک دو ماہ میں. شاید اسے بھی ایل ایل بی کے لیے کہیں اسکالرشپ مل جاتا یا کسی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ کروانے میں کامیاب ہوجاتا، مگر دسمبر کے شروع میں بغیر مشاورت اور اجازت کے کراچی پہنچ گئے. یوں ان کے حوالے سے دیکھا گیا خواب بری طرح چکنا چور ہوا. بہت محنت اور توجہ سے انہیں تعلیم دلائی تھی لیکن ہوا وہی جسکا سوچا بھی نہیں تھا.
تیسرے ھدف کا نصف حصہ تکمیل کو پہنچتے پہنچتے بے تکمیل رہا. عمومی طور پر سال 2022 کے شروع میں طے کردہ اھداف 90 فیصد مکمل ہوئے الحمدللہ

سال 2022 کچھ بھاری بھی رہا.

اپریل میں گلگت سے پڑی بنگلہ شفٹ ہوا، کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.
اگست میں ماں جی کا انتقال ہوا. ان کے انتقال نے ہلا کر رکھ دیا مجھے. نومبر میں بڑے ماموں جان کا.
قلم وکتاب کے ساتھ تعلق مشکل سے بحال رہا تاہم تفاسیر قرآن کا ترتیب سے مطالعہ جاری رہا.
باقی چھوٹی موٹی اچیومنٹس بھی ہوئیں اور پریشانیاں بھی. یہ زندگی کا لازمی حصہ ہیں.

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 444 Articles with 384801 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More