اسلام آباد کا معروف غریب پرور ڈھابہ٬ نوجوان نے لاکھوں کی نوکری چھوڑ کر ڈھابے کو مستقبل بنا لیا

image
 
اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان نے نوکری چھوڑ کر اپنی ہی یونیورسٹی میں ڈھابہ چلانا شروع کردیا، انیس مجید نے لاکھوں روپے کی نوکری کیوں چھوڑی اور مستقبل کا کیا ارادہ ہے- انیس مجید کی دلچسپ کہانی انہی کی زبانی سنتے ہیں-
 
سوال: کیا آپ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد کہیں نوکری کی یا یہی کام کرتے رہے؟
انیس مجید: میں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 3 سال تک نوکری کی نوکری کا تجربہ بھی بہت اچھا رہا لیکن بعد میں اپنے اس کام سے منسلک ہوگیا-
 
سوال: ایک بہترین نوکری چھوڑ کر ڈھابہ چلاتے ہوئے کیسا محسوس ہوتا ہے؟
انیس مجید: یہ ڈھابہ ہمارے والد صاحب نے قائم کیا تھا ہم بھی برسوں سے اس ڈھابے سے منسلک رہے اس ہوٹل کو چلانا اور یہاں خود کام کرنا ہمارے لئے خوش کا باعث ہے- نوکری اور اپنے کام میں بہت فرق ہے لیکن اس کام سے ہمیں دلی لگاؤ ہے-
 
 
سوال: یہاں ہر طبقہ موجود ہے، کیا ہم اس غریب پرور ڈھابہ کہہ سکتے ہیں؟
انیس مجید: یہاں کھانے اسلام آباد کے دوسرے علاقوں کی نسبت بہت کم ہیں ہمارے پاس عام طور پرطلبہ کھانا کھانے کیلئے آتے ہیں قیمتیں بھی اسی مناسب سے رکھی ہیں تاکہ طلبہ کو سستا اور معیاری کھانا مل سکے-
 
سوال: ایک اچھی نوکری چھوڑ کر یہاں کام شروع کرتے ہوئے کیسا محسوس ہوا؟
انیس مجید: دفتر میں ہر چیز ایک وقت کے ساتھ ہوتی ہے یہاں ڈھابہ سنبھالنے میں شروع میں تھوڑی مشکل پیش آئی ہم کافی وقت سے والد صاحب کے ساتھ کام کرتے اور دیکھتے رہے ہیں- پریکٹس ہونے کی وجہ سے مشکلات پر جلدی قابو پا لیا-
 
سوال: کھانوں کیلئے سامان کی خریداری کون کرتا ہے؟
انیس مجید: سامان کی خریداری ہم خود کرتے ہیں-
 
سوال: صبح کتنے بجے کام شروع کرتے ہیں اور کب تک کام ہوتا ہے؟
انیس مجید: صبح 7 بجے آتے ہیں اور رات 11 بجے تک جاتے ہیں-
 
سوال: طویل ڈیوٹی میں کوئی وقفہ بھی لیتے ہیں؟
انیس مجید: یہ بھاگ دوڑ والا کام ہے،جسمانی مشقت بہت زیادہ ہے درمیان میں کہیں موقع ملے تو تھوڑا آرام بھی کرلیتے ہیں-
 
image
 
سوال: کیا آپ نے والد صاحب کی خواہش پر ڈھابہ سنبھالا ہے؟
انیس مجید: میرے والد صاحب نے 40 سال لوگوں کی خدمت کی- والد صاحب کی خواہش تھی کہ ہم اس کام کو آگے بڑھائیں اور اس میں جدت لائیں ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس کو اچھے انداز میں چلا رہے ہیں-
 
سوال: کیا آپ کے بچے بھی اس کاروبار کو سنبھالیں گے؟
انیس مجید: ہر انسان کی اپنی خواہشات ہوتی ہیں بچے یہ کاروبار سنبھالیں گے یا نہیں یہ وقت کے ساتھ پتا چلے گا-
 
سوال: اعلیٰ تعلیم کے بعد نوکری کی تلاش میں پھرنے والوں کو کیا مشورہ دیں گے؟
انیس مجید: ہمارے معاشرے میں لوگ تعلیم کے بعد نوکری کو ترجیح دیتے ہیں اپنا کام یا کاروبار کرنے کا رجحان بہت کم ہے پڑھے لکھے لوگ جب کوئی کاروبار کرتے ہیں تو اپنے ساتھ دوسروں کو بھی فائدہ ہوتا ہے تعلیم یافتہ لوگوں کے میدان میں آنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں- ملک و معاشرے کی ترقی کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے-
 
اس غریب پرور ڈھابے پر کم پیسوں میں لوگ پیٹ بھرکر کھانا کھا سکتے ہیں اس ڈھابے پر مختلف اقسام کے کھانے بہت مناسب پیسوں میں مل جاتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: