پروفیشنل احباب کے لئے

بہت سارے پروفیشنل (ملازم / تجارت پیشہ) احباب رابط کرتے ہیں۔ اپنے کیریئر بالخصوص پڑھنے،لکھنے اور بولنے کے حوالے سے مشاورت کرتے ہیں۔

آپ دنیا کی جس فیلڈ / شعبہ سے بھی منسلک ہیں اگر وہ آپ کے ذوق کے مطابق ہے تو وہی سب سے بہتر ہے۔ آپ اس میں ترقی کا سوچیں اور اگر آپ کی فیلڈ آپ کے ذوق کے مطابق نہیں ہےتو بھی آپ اپنی فکر و دانش اور علم و ہنر کو مہمیز پہنچا سکتے ہیں۔جلا بخش سکتے ہیں۔

اس کے لئے اپنی کمائی اور وقت کا ایک فیصد ، جی ہاں صرف ایک فیصد اپنی "تعلیم و تربیت" پر خرچ کریں.

ہر مہینہ اپنی کل کمائی کا ایک فیصد الگ کیجے ۔ پھر اسی رقم سے اپنی فیلڈ / ذوق کے متعلق کتب اور ریلٹڈ آلات خریدیں۔ اور پھر چوبیس گھنٹوں کے اوقات میں صرف ایک فیصد یعنی پندرہ منٹ ان کتب کا خلوت میں یکسوئی کیساتھ مطالعہ کیجے یوں مہینہ میں 450 منٹ اور سال میں5400 منٹ مطالعہ کریں گے۔

اپنے ذوق اور فیلڈ سے متعلق باقاعدہ ادائیگی کرکے، سالانہ کوئی ڈپلومہ ، کورس، ورکشاپ اور ٹڑیننگ کریں۔سیمنارز اور لیکچر میں شرکت کریں۔یاد رہے ! یہ ڈپلومہ ، ٹریننگ وغیرہ بالمشافہ بھی ہوسکتے ہیں اور آن لائن بھی۔
فیلڈ سے متعلق ماہرین سے ملنے کی کوشش کریں۔ان سے مشاورت کریں اور ان کے تجربات کا بھرپور فایدہ اٹھائیں۔

اسی طریقہ کار سے آپ کی گھریلوی زندگی متاثر نہیں ہوگی۔ آپ گھر والوں پر 99 فیصد خرچ کررہے ہونگے اور اپنی ذمہ داریاں بھی ادا کررہے ہونگے۔سال میں صرف ایک ہفتہ کی چھٹی لیں اور یہ ہفتہ اسی ورکشاپ، ٹریننگ یا سیمنارز کو دیں۔یوں آپ زندگی میں اپنی فیلڈ سے متعلق درجنوں سمینار اور ورکشاپس میں شرکت کرچکے ہونگے۔

باقی دیگر تمام معاملات بھی اسی نہج پر منیج کیے جاسکتے ہیں۔

یہ انتہائی آسان فارمولا ہے جوہر انسان کے لئے قابل عمل ہے۔باقی اگر اللہ نے ذوق اور وسائل سے نوازا ہے تو کمائی کا ایک فیصد کی بجائے دس فیصد اور وقت کا بھی دس فیصد صرف اور صرف اپنے لئے وقف کیا جاسکتا ہے اور ہفتہ اتوار اور سالانہ تعطیلات بھی اضافی صرف کیے جاسکتے ہیں۔

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 444 Articles with 384920 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More