ٹیلنٹ ڈسکوری

مجھے لوگوں کے CV پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ایک چیز جو میں اکثر دیکھتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہر شخص نے اپنے CV پر کم و بیش اس طرح کا جملہ لکھا ہوتا ہے"I am Very Talented Person"لیکن اکثر پوچھنے پر پتہ چلتا ہے کے جناب کو تو یہ ہی نہیں پتہ کے ٹیلنٹ ہوتا کیا ہے۔کچھ عرصہ پہلے تک مجھے بھی اس بارے میں کوئی زیادہ کلیریٹی (Clearity)نہیں تھی۔پھر ایک دن میری ملاقات اپنے ایک استاد سے ہوئی۔ہم نے کافی دیر تک خوب گپ شپ لگائی۔میرے خیال میں ایک اچھے استاد کی نشانی ہے کے وہ پڑھانے سے زیادہ گپ شپ لگاتا ہے لیکن اس گپ شپ کے بعد آپ بہت سی پروڈکٹیو(Productive)چیزیں سیکھ کے اٹھتے ہیں۔اس دن ہماری گپ شپ کا موضوع بھی ٹیلنٹ ڈسکوری تھا(Talent Discovery) ۔ٹیلنٹ کو معلوم کرنے کے لیے آپ کے عمل کا 4 مختلف فلٹرز میں سے گزرنا ضروری ہوتا ہے۔اگر آپ کا عمل ان درج ذیل چار فلٹرز میں سے گزر جاتا ہے تو آپ کا عمل آپ کا ٹیلنٹ ہے۔

1)بار بار کسی کام کو کرنا:
اگر آپ کسی کام کو بار بار دہراتے ہیں اور کرتے چلے جاتے ہیں تو ٹیلنٹ دریافت کرنے والے فلٹرز میں سے پہلا فلٹر ہے۔

2)سکون ملنا:
اگر آپ کسی کام کو کرتے چلے جاتے ہیں اور اس کام کو کرنے سے آپ کو سکون بھی ملتا ہے اور نہ کرنے پر بےچینی رہتی ہے تو یہ اس بات کی نشاندھی ہے کے کہیں نہ کہیں وہ کام آپ کا ٹیلنٹ ہوسکتا ہے۔

3)لوگوں کا اعتراف کرنا:
آپ کا ٹیلنٹ وہ ہوتا ہے جس کا اعتراف لوگ کریں۔ہم خود اپنے بارے میں بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر آپ کا ٹیلنٹ وہ ہوتا ہے جس کی گواہی لوگ دیں۔جب لوگ آپ کی کسی صلاحیت کو مان جائیں تو وہ آپ کا ٹیلنٹ ہے۔

4)کبھی نہ تھکنا:
ٹیلنٹ ڈسکوری کا چوتھا اور آخری فلٹر یہ ہے کہ اگر آپ کوئی کام مستقل مزاجی سے کرتے ہیں اور کبھی نہیں تھکتے تو یہ ہی آپ کا ٹیلنٹ ہے۔
 

Usama
About the Author: Usama Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.