منوڑہ

کراچی کا قدیم جزیرہ منوڑہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے منوڑہ ایک پر امن علاقہ اور سیروتفریح کرنے والوں کے لیے ایک بہترین پکنک پوئنٹ ہے ،اور یہ جگہ انتہائی پر سکون ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی ہے ،منوڑہ کا ساحل کراچی کے دیگر ساحلوں کے مقابلے میں بہت صاف ہے اوریہاں ہر ساحلی پارک کو سہولیات سے بھی آراستہ کیا گیا ہے کراچی میں تفریح مقامات میں منوڑہ ایک بہت حسین اضافہ ہے۔
منوڑہ میں پارک بھی نفیس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لیے ائیریا مختص کیا گیا ہے تا کہ بچے لطف اندوز ہو سکیں اس کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے انتطامات بہت عمدہ ہیں اور کھانے کے معیار کا خاص خیال رکھا گیا ہے لوگوں کے بیٹھنے کے لیے میز اور کرسیوں کا خاص انتطام بھی موجود ہے جو پارک کی خوبصورتی کو مزید نکھارتا ہے اور لوگ بیٹھ کر بھی ساحل کے حسن سے لطف اندوز ہوتے ہیں پارک میں موجود واشرومز میں بھی صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔

کراچی کے ساحل اونٹ کے بنا تصوربھی نہیں کیے جا سکتے کیونکہ اونٹ اور گھوڑے کی سواری کراچی کے ساحلوں پرتفریح کا ایک اہم جزو ہے اس لیے جو بھی جاتا ہے اونٹ یا گھوڑے کی سواری سےضرور لطف اندوزہوتا ہے بچے ہوں یا بڑے ہوں خوب انجوائے کرتے ہیں ۔ منوڑہ کے ساحل پرشور کرتی لہریں اس کے حسن میں مزید اضافہ کرتی ہیں اور وہاں پر سورج غروب کا منظر انتہائی دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کو پرکیف کیفیت میں لے جاتا ہے

فیملی پکنگ کے لئے اچھی جگہ ہونے کے ساتھ محفوظ بھی ہے ساحلی پارک میں انٹری کے الگ پیسوں کے ساتھ گاڑی کھڑی کرنے کے پیسے بھی لیے جاتے ہیں اس کے ساتھ حیران کن بات یہ ہے کہ اگر آپ نے واش روم جانا ہے تو بھی آپ کو پیسے دینے پؑڑئیں گے جس شیلٹر میں آپ بیٹھیں گے وہاں تین گھنٹوں کے حساب سے پیسے لیے جائیں گے اس حوالے سے اگر بات کی جائے توعام لوگوں کے لیے فیملی کے ساتھ منوڑہ کی سیر ایک مہنگی جگہ ہے۔

Nafeesa Khan
About the Author: Nafeesa Khan Read More Articles by Nafeesa Khan: 11 Articles with 12594 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.