" />

زندگی میں توازن کے لئے ماں اور باپ دونوں لازمی ہیں

زندگی میں توازن کے لئے ماں اور باپ دونوں لازمی ہیں
ہر گھر میں ماں سارا دن کہتی ہے کہ "آنے دو تمہارے ابّو کو، آج تمہاری شکایت لگاؤں گی"، شام کو ابّو جلد گھر آ جاتے ہیں اور گُھستے ہی دیوار پر لگے نشان دیکھ کر پوچھتے ہیں "یہ کِس نے ستیاناس کیا دیوار کا؟" ماں ایک دم گھبرا کر بولتی ہے کہ میں ابھی صاف کرنے ہی والی تھی اور کپڑا لے کر فوراً صاف بھی کر دیتی ہے، ساتھ ہی پوچھتی ہے "آپ کے لئے چائے بناؤں یا شربت؟"۔ باپ سمجھ جاتا ہے کہ ماں بچے کی شرارت پر کپڑا ڈال رہی ہے کیونکہ بچہ بھی اُسی لمحے اپنے کمرے میں بھاگ جاتا ہے۔

باپ آواز لگا کر بچے کو پکارتا ہے "ادھر آؤ بیٹا"، ماں کہتی ہے " چھوڑیں رہنے دیں"
باپ: ارے بلاؤ تو اس کو۔
ماں: رہنے بھی دیں، وہ پہلے ہی ڈر کر چھپ گیا ہے۔
باپ: ارے بلاؤ تو، میں کچھ نہیں کہوں گا، میں تو اس کے لئے ایک چیز لایا ہوں۔
ماں: بھاگ کر بچے کو لاتی ہے تو باپ اپنے پاس بٹھا کر اپنے بریف کیس سے اس کی پسند کا کھلونا دیتا ہے۔
ماں اپنی ممتا میں دیوانی، صنفِ نازک ہونے کے باعث فطرتاً احساسِ کمتری کا شکار، بچے کے سامنے ہی باپ کی شفقت، رعب و دبدبا اور گھر کی سر براہی ایک منٹ میں خاک میں ملادیتی ہے اور کہتی ہے "بس یوں ہی تو آپ نے بچے کو خراب کیا ہے"
وَمَا عَلَیْنَآ اِلاَّ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
نوٹ: مندرجہ بالا قصہ ہر اس گھر کا ہے جہاں خاندانی نظام قائم ہے، تصویر میرے والد صاحب کی ہے جن کے انتقال کو آج ٹھیک چالیس برس ہوئے ہیں۔
Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 126 Articles with 115019 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More