کہیں دیر نہ ہوجائے

 اﷲ تعالیٰ نے قیامت کے انسانوں کوصاف بتادیاہے کہ جب اپنی جانوں پرظلم کربیٹھویعنی اپنے بداعمال کے سبب کسی مشکل مصیبت آزمائش یاعذاب میں مبتلاکردیئے جاؤتوتمہیں رسول اﷲ ﷺکی سفارش اﷲ تعالیٰ سے معافی دلواسکتی ہے ہمارایمان ہے رسول اﷲ ﷺ تمام مخلوقات کے لیے رحمت ہیں جیساکہ اﷲ رب العالمین نے رسول اﷲ ﷺکورحمت العالمین بنایاہے اﷲ تعالیٰ قرآن مجیدمیں فرماتاہے ’’اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگراسی واسطے کہ اﷲ کے حکم سے اس کی تابعداری کی جائے، اور جب انہوں نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا تھا تو تیرے پاس آتے پھر اﷲ سے معافی مانگتے اور رسول بھی ان کی معافی کی درخواست کرتا تو یقیناً یہ اﷲ کو بخشنے والا رحم کرنے والا پاتے(سورہ النساء64)ہاں توکیاکہتے ہومسلمانوں کیا آج تمہیں اپنے حق پرہونے کاثبوت مل گیا؟کیا تمہارے رب رحمٰن نے تمہاراایمان مزیدمضبوط نہیں کردیا؟کیادنیاکی تمام ترقی خوشحالی طاقت و گمنڈ کوتمہارے رب نے اپنی تدبیرسے خاک میں نہیں ملادیا؟کہاں ہیں سپرپاوراورکہاں ہیں ان کے میزائلز ٹینک ایٹم بم اورکیمیائی ہتھیار؟بے شک اﷲ تعالیٰ ہی سپرپاورہے بے شک اﷲ رب العزت جب چاہے انسان کو طاقت وخوشحالی عطاکردے اورجب چاہے لاچار وبے بس کردے کیا اب بھی نہیں سمجھ رہے؟آج امریکی اور برطانیوی حکمران تلاوت قرآن مجید اورآذان سے شفاء ونجات حاصل کرناچاہتے ہیں توضرورکریں میرااﷲ رب العالمین ہے کوئی مانگے تووہ عطافرمانے پرقادرہے پروہ وقت بھی یادکروجب حکمرانی وطاقت کے غرورمیں کمزوروں خاص طورپرمسلمانوں پرظلم ڈھاتے ہو لاکھوں کروڑوں بے گناہوں کی زندگی کے ساتھ کھیلتے ہوجب کسی گستاخ رسول اﷲ ﷺ کی حمایت کرتے ہوجب اپنی ترقی وخوشحالی کوذاتی سمجھ کراتراتے ہو جب غروروتکبرمیں مست ہوکرنافرمانیاں کرتے ہو۔ کہاجارہاہے کہ کروناوائرس امریکہ یاچائنہ نے پھیلایاہے ہم کہتے ہیں کرونااﷲ رب العزت کی طرف سے متکبرانسان کووارننگ ہے عذاب نہیں عذاب ہوتاتوکسی کو گزشتہ قوموں کی طرح سنبھلنے کاموقع نہ ملتا کروناانسانوں کیلئے پیغام ہے کہ اب بھی وقت ہے سمجھ جاوپرافسوس کہ امریکی اوربرطانیوی حکمران تلاوت قرآن مجیداورآذان سے مددمانگنے کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں آج بھی سب سے زیادہ توجہ مسلمانوں کے مقدس مقامات یعنی خانہ کعبہ مسجدنبوی شریف مساجد اور اولیاء اﷲ کی درگاہیں بندکروانے پردے رہے ہیں مانگوضرورمانگواﷲ تمہارابھی خالق ومالک ہے وہ چاہے توتمہیں وباء سے نجات بخش دے وہ چاہے توتمہیں بربادکردے ہم توفقط اپنے رب تعالیٰ کی رضاوخوشنودی کے طالب ہیں وہ بھی ہرقیمت پر ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ جان چلی جائے گی جب جان ہماری ہے ہی نہیں توروناکیسا۔یادتوہوگاجب کہنے والوں نے کہاکہ اﷲ رسولﷺ کی نافرمانیاں نہ کرواﷲ تعالیٰ کے پیاروں کی شان میں گستاخیاں نہ کرو نبی کریم ﷺکی ختم نبوت پرحملے نہ کرو محافظ ختم نبوت کوقتل مت کرو ورنہ اﷲ سب سے بڑاغیرت مندہے تولوگوں نے کہامذہب کے نام پرسیاست نہ کرو اب چکھومزا اﷲ کے قہروغضب کا اب بھی اپنے گناہوں پرشرمندہ ہوکرتوبہ کرنے کی بجائے لڑنے کی بات کرنے والے ایک بار پھر سوچ لیں کہیں دیرنہ ہوجائے۔امریکی حکمران ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم امریکی عوام کے مفادات کاتحفظ کریں گے چاہے پوری دنیاتباہ ہوجائے مفادات توبعد کی بعد اب امریکی عوام کی جانوں کوتحفظ دیں چلاتے کیوں نہیں کروناپرکوئی میزائل کوئی ایٹم بم؟

ہمیں بتایاجائے کہ وہ کون سادروازہ ہے جسے اہل کشمیراورپاکستان نے نہیں کھٹکھایاکیاامریکہ برطانیہ سمیت کسی کوکشمیریوں پرہونے والے ظلم وستم نظرنہیں آتے ؟آج خودساختہ کرفیولگانے کے باوجوداہل کشمیرکی تکلیف کااندزاہ نہیں ہورہاجبکہ اہل کشمیرصرف کرفیوکاشکارنہیں بلکہ ان کی مائیں بہنیں اوربیٹیاں بھی بھارتی دہشتگردوں کے ہاتھوں رسوائی سے بچنے کے لیے خودکشیاں کررہی ہیں ہمیں کہتے ہیں کہ کروناوائرس بداعمال کی سزااور اﷲ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے توپھرمسلمان کروناوائرس کاشکارکیوں ہورہے ہیں؟ جواب یہ ہے کہ جب ظلم حدسے بڑھ جائے تومسلمان پرجہادفرض ہوجاتاہے کیادنیاکے مسلمانوں نے ظلم کے خلاف جہادکیا؟کیامسلم حکمران اہل کشمیرکی آزادی کے لیے میدان جنگ میں اترے؟کیا مسلمان سودی لین دین نہیں کرتے؟کیامسلمان ملاوٹ نہیں کرتے؟کیامسلمان ناپ تول میں کمی نہیں کرتے؟کیامسلمان ناجائزمنافع خوری نہیں کرتے؟کیامسلمان غیبت نہیں کرتے؟کیامسلمان جھوٹ نہیں بولتے؟کیامسلمان رشوت نہیں لیتے دیتے؟کیامسلمان والدین کی نافرمانی نہیں کرتے؟کیامسلمان لوٹ گھسوٹ میں ملوث نہیں؟ان سوالات کے جواب آج قارئین پرچھوڑتاہوں اورساتھ ہی دعوت فکردیناچاہتاہوں کہ اس پہلے کہ دیرہوجائے ہمیں کروناوائرس سمیت تمام مشکلات سے نجات فقط رسول اﷲ ﷺ کے وسیلے سے ملے گی۔آئیں اپنے عقائدونظریات اوراعمال کامحاسبہ کریں اپنے کردارکی اصلاح کریں اﷲ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں آئندہ گناہوں سے توبہ کریں بے شک اﷲ ہمارے غلطیوں اورغفلتوں سے درگزرفرمانے والااورمعاف فرمانے والاہے
 

Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 630 Articles with 514004 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.