جب خاتون نیوز اینکر کا بچہ اس کے ساتھ آن ایئر آگیا تو پھر کیا ہوا؟ ویڈیو

'این بی سی' نیوز چینل کی ایک نیوز اینکر 'کورٹنی کیوب' کو شام میں حالیہ فوجی کارروائیوں کے بارے میں ایک نیوز بلیٹن کے دوران بچے کے آن ایئر آنے پر مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔
 

image

 وہ اپنے کم سن بچے کو اسٹوڈیو میں ساتھ لے گئی تھی جہاں خبریں پڑھنے کے دوران اس کا بچہ اس کے سامنے آگیا۔ لائیو نشریات کی وجہ سے یہ حیران کن منظر لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ بعد ازاں اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بچے نے اپنی والدہ کی توجہ حاصل کرنےکے لیے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھایا۔ اس پر کیوب مسکرائیں اور کہا کہ'میں معذرت چاہتی ہوں میرا بچہ میرے ساتھ ہے'۔ اس موقع پر بچہ اپنی ماں کو آوازیں بھی دیتا رہا اور وہ حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی رہی۔
 


'این بی سی' کی طرف سے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کردہ فوٹیج کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ' بعض اوقات غیر متوقع بریکنگ نیوز اس وقت پیش آتی ہے جب آپ بریکنگ نیوز کی اطلاع دیتے ہیں'۔

YOU MAY ALSO LIKE:

NBC correspondent Courtney Kube was interrupted on a live broadcast during breaking news Wednesday morning — by her young son. Kube, who covers national security and the Pentagon, was describing Turkey's incursion into Syria for MSNBC from NBC News studios in Washington when her 4-year-old son came strolling up from her left.