قومی اسمبلی کا کام قانون سازی ہے لیکن کئی بار اس کام
میں نیند بھی آ جاتی ہے۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف
شہباز شریف کی تقریر کے دوران نون لیگ کے رہنما رانا تنویر کو نیند آگئی
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی
اور ممالک میں بھی ہوتا ہے۔
|
|
قومی اسمبلی اجلاس میں لیگی رہنما رانا تنویر شہباز شریف
کی تقریر کے دوران سو گئے۔ سپیکر کی نشاندہی پر شہباز شریف مسکرا کر بولے
’رانا تنویر کو میری تقریر موسیقی لگ رہی ہے اس لیے نیند آرہی ہے۔‘
|
|
اپریل 2008 میں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن اقوام
متحدہ کے اجلاس کے دوران اپنی نیند پر قابو نہ رکھ سکے۔
|
|
کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو اپریل 2011 میں کیوبن
کمیونسٹ پارٹی کانگرس کے اجلاس میں سو گئے۔
|
|
جنوری 2017 میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے قومی اسمبلی
کے اجلاس میں ہونے والے سوال جواب کے دوران سب سے بے خبر سوتے ہوئے۔
|
|
جرمنی کی چانسلر آنگیلا مرکل جون 2014 میں پارلیمنٹ میں
جاری بحٹ بحث کے دوران اپنے ہاتھ سے ٹیک لگائے سو گئیں۔
|
|
پوپ بینیڈکٹ اپریل 2018 میں مالٹا کے شہر فلوریانا میں
ایک مذہبی اجتماع کے دوران اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے سو گئے۔
|