نیوزی لینڈ بمقابلہ ساؤتھ افریقہ: معاملہ پاکستان سے مختلف نہیں

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آج نیوزی لینڈ کا سامنا ساؤتھ افریقہ سے ہوگا- اگر نیوزی لینڈ کی بات کی جائے تو اس پورے ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کی کارکردگی بہترین رہی ہے جبکہ دوسری جانب ساؤتھ افریقہ کا حال پاکستان سے ملتا جلتا ہی ہے- یعنی بمشکل ہی سیمی فائنل تک پہنچ سکتے ہیں-

مندرجہ ذیل ویڈیو میں آپ ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار کی زبانی دونوں ٹیموں کی پوزیشن اور پاکستان کی صورتحال کے حوالے سے ایک جاندار تجزیہ سن سکتے ہیں:
 


ایسی صورتحال میں ساؤتھ افریقہ کو نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے لیے بہت زیادہ محنت اور بہترین حکمتِ عملی کی ضرورت ہوگی- اب تک کے میچز میں ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑیوں کارکردگی مایوس کن رہی ہے- اسی وجہ سے ساؤتھ افریقہ آج کے میچ میں دباؤ کا شکار بھی نظر آئے گا-

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں- اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیم کا مورال انتہائی بلند ہے-
 

image


لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ نیوزی لینڈ کچھ اہم کھلاڑیوں نے کوئی بڑی اننگ نہیں کھیلی اور ساؤتھ افریقہ کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اس چیز کا بھرپور فائدہ اٹھا لے-

YOU MAY ALSO LIKE:

South Africa, who registered their first win of the ICC Men's Cricket World Cup by defeating Afghanistan by nine wickets, will face a much stiffer challenge when they take on New Zealand at Edgbaston on Wednesday.