پاکستان ایک نظریاتی ریاست

تحریر: پاپونش ملک
پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اساس نظریہ پاکستان لا الہٰ الاﷲ محمد رسول اﷲﷺ ہے۔ کلمہ طیبہ ہی اس کی بقا کی ضمانت ہے چونکہ یہ نظریاتی ریاست فقط ایک زمین کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ اسلام کی بنیاد پر حاصل کیا جانے والا اسلام کا وہ مضبوط قلعہ ہے جس کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا لہو ہے۔یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں 85 فیصد مسلمان ہیں۔جن کا کلمہ ایک قرآن مجید ایک قبلہ ایک اور ایک نبی ہیں اور اسی بنیاد پر ان کا اتحاد آسان اور سہل ہے۔تمام مسلمان ایک خدا پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کو اس کی ذات اور صفات میں شریک نہیں ٹھہراتے۔

اسی طرح نبوت پر بھی تمام مسلمانوں کا یقین ہے کہ محمد مصطفیٰ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اﷲ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔یہ پاکستان اور نظریہ پاکستان کی سالمیت کی دوسری بڑی ضمانت ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل ہیں اور ان کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔جس کی تفصیل 1973کے آئین میں درج ہے۔اگرچہ بیرونی غیر مسلم کو پاکستان کوسلامتی ہمیشہ سے کھٹکتی ہے۔لیکن پاکستان کو بیرونی غیر مسلم قوتوں سے نبٹنا خوب آتا ہے۔مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔اس طرح غیر مسلم قوتوں حتی کہ سپر پاورز کے ساتھ بھی تعلقات کشیدہ نہیں مگر ہمارے تحفظات بجا ہیں۔

البتہ پاکستان کو اندرونی خلفشارفرقہ واریت،لسانی فسادات،صوبائی کشیدگی بیرونی غیر مسلم قوتوں کی پیدا کردہ ہیں۔پاکستان کے لیے اندورنی سازشیں ملکی سالمیت کے لیے خطر ہیں لیکن چونکہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا تھا۔تاقیامت قائم رہے گا۔اللّٰہ تعالیٰ مملکت خداد کو تا قیامت قائم دائم رکھے۔ آمین ثم آمین۔

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1034628 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.