اور یہ کہ الله پر وہ بات جوڑو جس کی تمہیں خبر نہیں

سورہ البقرہ - ٢ - ------------------------------ آیات # ١٦٨ تا ١٧١
اے لوگو کھاؤ جو کچھ زمین میں حلال پاکیزہ ہے اور شیطان کے قدم پر قدم نہ رکھو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے - وہ تو تمہیں یہی حکم دیگا بدی اور بے حیائی کا اور یہ کہ الله پر وہ بات جوڑو جس کی تمہیں خبر نہیں - اور جب ان سے کہا جائے الله کے اتارے پر چلو تو کہیں ہم تو اس پر چلیں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا کیا اگرچہ انکے باپ دادا نہ کچھ عقل رکھتے ہوں نہ ہدایت - اور کافروں کی کہاوت اس کی سی ہے جو پکارے ایسے کو کہ خالی چیخ پکار کے سوا کچھ نہ سنے بہرے گونگے اندھے تو انھیں سمجھ نہیں -
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114782 views nothing special .. View More