سونیا (٨)

میں ہوں یہاں
جانے تو ہے کہاں
نہ کوئی سرمئی سی شام
نہ کوئی روشن سویرا
نہ کوئی نازک سی آہٹ
نہ ہی کوئی جلترنگ سی پکار
عجب سا دن ہے
نہ ختم ہونے والی رات
یہ ہی دی ہے اس پیار نے سوغات

سونیا نے اجنبی کو دیکھا،،،تم یہاں بھی آگئے،؟،،، حد ہے۔
اجنبی گڑبڑا سا گیا،،،اس نے مدد طلب نگاہوں سے نوشی کو دیکھا،،،نوشی نے سونیا کو
لال پیلا ہوتے دیکھا تو فورا بول پڑی،،،ارے یہ فہیم صاحب کا ڈرائیور ہے،،کمپنی نے گھر
کے لیے دیا تھا،،،اقبال کو گھر بھیج دیا اسے یہاں ڈیوٹی دے دی،،،

اجنبی نے لمبی سی پرسکون سانس لی،،،اس سے پہلے کہ سونیا کچھ بولتی،،،، اجنبی نے
نہایت دھیمے لہجے میں کہا،،،“میں کام سے باہر جارہا ہوں،،،کوئی کام ہو،،،یا،،،پھر کچھ،،
ضرورت ہو تو آپ لوگ بتا دیجئے،،،“َ!!

سونیا نے اپنا رخ ٹیبل کی جانب موڑ لیا،،،نوشی نے اشارے سے منع کرتے ہوئے سونیا کی
طرف دیکھا۔اجنبی باہر چلا گیا ،،،کیبن کا دروازہ پھر سے بند ہونے کی آواز آئی،،،نوشی نے
سونیا کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا۔

سونیا نے دھیمے سے لہجے میں کہا،،،یہ میری طرف گھورے جارہا تھا،،،مجھے بہت برا
لگا،،،میں نے سوچا کسی کام سےآیا ہوگا،،،پھر میری طرف آگے بڑھا،،،جیسے کہ میرے
ہاتھ سے کچھ چھیننا چاہتا ہوں۔

سونیا کی بات پر نوشی مسکرا دی،،،مسکرا کے بولی،،،ہاں میرے ہاتھ سے بھی سامان لے
لیا تھا،،،بڑے ادب سے کیبن تک لے کر آیا،،،بہت ہی تمیزدار اور سلجھا ہوا انسان ہے،،،

سونیا نے سر کو نفی کے انداز میں ہلایا،،،اوہ لڑکی،،،کسی کے لیے اتنی جلدی رائے قائم
نہیں کرتے،،،
نوشی لاپرواہی سے بولی،،،مگر چھوٹی سی رائے تو قائم کرسکتے ہیں نا،،،ویسے،،،ڈرائیور تو
نہیں لگتا دیکھنے میں،،،فہیم صاحب سے تو بہت اچھا ہے،،،اس کے سامنے وہ ڈرائیور
لگے گا،،،

سونیا شرارتی لہجے میں بولی،،،شاید اسی لیے اس نے اسے اپنے گھر نہیں رکھا،،،!! نوشی
چینخ کے بولی،،،دیکھا،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1204313 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.