نواز شریف فیملی کو سزا ہونے کے بعد انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے

ن لیگ کی انتخابی مہم میں وہ تیزی نظر نہیں آرہی جوتیزی تحریک ِ انصاف کی مہم میں ہے
کیپٹن (ر)صفدر این اے 14 اور مریم نواز این اے 127اور پی پی 173سے امیدوار تھیں

 تجزیہ : شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ
6جولائی بروز جمعہ کونواز شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر کی طرح خصوصاً لاہور میں انتخابی مہم میں بھرپور تیزی آگئی ہے ۔ نیب ریفرنس کا فیصلہ آتے ہی انتخابی مہم میں تیزی کی پہل تحریک ِ انصاف نے کی لیکن اب ن لیگ نے بھی اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے مگر ن لیگ کی انتخابی مہم میں وہ تیزی نظر نہیں آرہی جوتیزی تحریک ِ انصاف کی مہم میں ہے اِن دونوں جماعتوں کے علاوہ تحریک لبیک ، متحدہ مجلس عمل ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سمیت آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں جو لوگوں سے ووٹ کی درخواست کررہے ہیں مگر ن لیگی امیدوار شائد اپنے قائد میاں نواز شریف کی واپسی اورممکنہ گرفتاری کا انتظار کررہے ہیں جنہوں نے آئندہ بروز جمعہ13جولائی ہمراہ اپنی صاحبزادی مریم نواز واپسی کاجبکہ دوسری طرف نیب نے دونوں کو واپسی پر گرفتار کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اورکیپٹن (ر)صفدرکو نیب پہلے ہی 8جولائی بروزاتوارکو گرفتارکرکے اڈیالہ جیل منتقل کرچکی ہے ۔کیپٹن (ر)صفدر اور اِن کی اہلیہ مریم نواز دس ،دس سال کے لئے نااہل قرار دیئے جاچکے ہیں جبکہ میاں نواز شریف پہلے ہی پامانہ کیس میں تاحیات نااہل قراردے دئیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ کیپٹن (ر)صفدر این اے 14مانسہرہ کم تورغر سے جبکہ مریم نواز لاہورکے دوحلقوں این اے 127اور پی پی 173سے امیدوار تھیں اب کی جگہ اِن کے کورنگ امیدوار 25جولائی کو اپنی قسمت آزمائیں گے۔

Shahzad Imran Rana Advocate
About the Author: Shahzad Imran Rana Advocate Read More Articles by Shahzad Imran Rana Advocate: 68 Articles with 44786 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.