Add Poetry

در مدح حضرت امام حسین علیہ السلام

Poet: Khalid Roomi By: Jibran younis, Rawalpindi

 کیا خبر کس چیز کی یہ جستجو سجدے میں ہے
حق پرستوں کی جو ہر دم ہاؤہو سجدے میں ہے

کس نے اس کو ہیں سکھائے بندگی کے یہ طریق
جس طرف دیکھو جہان رنگ و بو سجدے میں ہے

دست بستہ ہیں شجر تو سر جھکائے ہیں بشر
ایسے لگتا ہے جبین کاخ و کو سجدے میں ہے

اس طرح کوئی عبادت کر سکا ہے کب یہاں
اے حسین ابن علی ! جس طرح تو سجدے میں ہے

ظلم و استبداد کے آگے نہ سر کو خم کیا
تو مگر اپنے خدا کے روبرو سجدے میں ہے

سر جھکائے ہے ندامت سے یوں فوج اشقیا
تیری جرات پر کہ جیسے خود، سجدے میں ہے

آنکھوں کی دہلیز پر خم ہے اک اک موئے مژہ
آنسوؤں کے پانی سے کر کے وضو، سجدے میں ہے

لذت سجدہ گزاری پوچھئے کس سے بھلا
کون جانے کیسی کیسی گفتگو سجدے میں ہے

ایسا ذوق بندگی رومی ! کہیں دیکھا نہیں
سر ہے نیزے پر شہیدوں کا لہو سجدے میں ہے

Rate it:
Views: 808
14 Dec, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets