وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی الوچ پورن میں شہید ہونے والے جوان اعظم خان کی قبر پر حاضری

image

شانگلہ۔ 01 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہید جوان اعظم خان کی قبر پر الوچ پورن میں حاضری دی۔

انجینئر امیر مقام نے پارٹی قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی طور پر شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔وفاقی وزیر نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

انجینئر امیر مقام نے شہید جوان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہوا، پاک فوج نے نہ صرف ملک و قوم کی خدمت کی بلکہ قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے سوگوار خاندان کو ذاتی طور پر مالی امداد بھی دی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.