وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ، وزیراعظم کی سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت

image

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں متحد ہو کر مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے،ملک کا معاشی استحکام ہمارا بنیادی مقصد ہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے حکومت سندھ کو درپیش تمام ترقیاتی مسائل اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کی فوری ہدایت کی۔وزیراعظم نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں متحد ہو کر مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے،ملک کا معاشی استحکام ہمارا بنیادی مقصد ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ وفاقی وزراء کو سندھ حکومت کے مالی و اقتصادی اور دیگر مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کی مشاورت کو شامل کرنے ہدایت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.