ملکی مسائل اور دردمندانہ التجا

مملکت پاکستان کے مسائل بے انتہا بڑھتے جا رہے ہیں اور ہم خواب غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کیا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ مسائل ہمارے پیدا کیے ہوئے ہیں نا بابا نا ۔ دراصل بات یہ ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ عزوجل نے فرما دیا ہے جسکا مفہوم کچھ اس طرح ہے کہ یہود ، عیسائی اور مشرک (اللہ میرے ترجمے کی کمی بیشی معاف فرمائے) مسلمانوں تمہارے دشمن ہیں اور یہ تمہیں پریشان دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم پریشان ہی رہو۔ تو آپ دیکھ لیں کہ ہندو، یہودی، عیسائی یہ سارے ایک ہو چکے ہیں اور چاہتے یہی ہیں کہ مسلمانوں کو ذلیل و رسوا اور دہشت گرد ثابت کر کے نا صرف پریشان رکھیں بلکہ ان کی نسلوں میں بھی نشہ، تعصب، بغض کا بیچ ہوتے رہیں، اور ہم مسلمان بھی اپنا محاسبہ کریں مسلمان (کچھ ممالک) امیر ہیں تو بے انتہا امیر ہیں اور کچھ غریب ہیں تو بے انتہا غریب ہیں۔ جانے کب ہم اسلامی بھائی چارے اور مساوات پر عمل کریں گے۔ ہمارے مسائل کا حل بڑا زبردست قسم کا مجاہدہ ہے ہمیں جہالت، نفس، مادہ پرستی، تعصب کے خلاف جہاد کرنا ہے صرف تلوار اٹھا کر کافر کو گلا کاٹ دینا ہی جہاد نہیں ہے۔ مسلمانوں علم حاصل کرو نا صرف دنیا کمانے کے لیے بلکہ آخرت کمانے کے لیے بھی۔ میں پریشان رہتا ہوں جب یہ دیکھتا ہوں کہ مسلمان کتنے فروعی معاملات میں گھرے ہوئے ہیں (ففٹی ایٹ ٹو بی کا مسئلہ، وردی کا مسئلہ، ججز کا مسئلہ، پانی کا مسئلہ) ارے بھائی یہ بھی کوئی مسائل ہیں ارے اپنے ایمان و یقین کو بچانے کی فکر کرو بھائیوں کہ یہ بڑا مسئلہ ہے۔ خدارا بھائیوں تعلیم عام کرو، تعصبات کو چھوڑ دو اور آگے دیکھو پیچے والوں سے سبق سیکھتے ہوئے نا کہ گئے ہوئوں کے لیے گو گو اور انتقال فرما جانے والوں کے لیے زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے۔ دل دکھتا ہے عقل حیران و پریشان ہے کہ کیا کریں اور کیسے کریں۔

اللہ ہمارے ایمان کی، ہم مسلمانوں کی تمام اسلامی ممالک بشمول ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے آمین
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 501444 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.