Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اظہر محمود کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، محمد یوسف بیٹنگ کوچ مقرر

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے سابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل کو سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
اظہر محمود اس قبل پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
سیریز میں وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔
پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

شیئر: