Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کندھ کوٹ کے ایک گھر میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے: فائل فوٹو فری پکس
صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں ایک گھر میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے چار بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
بدھ کو پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ علاقے مہوال شاہ کے گاؤں بنگی خان سبزوئی میں کھیلنے والے بچوں کو راکٹ کا گولہ ملا تھا جو گھر لے آئے تھے اس کے گھر میں پھٹنے کی وجہ سے ان افراد کی اموات ہوئی ہے۔
کشمورکندھ کوٹ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روحیل کھوسو نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ہلاک ہونے  والوں میں چار بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔‘
انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کو زمین پر کھیلتے ہوئے راکٹ کا گولا ملا اور گھر لے آئے جہاں وہ پھٹ۔ 
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’راکٹ لانچر زنگی سبزوائی گوٹھ تک کیسے پہنچا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کیا اسلحہ کا کوئی ذخیرہ کچے کے علاقوں میں سمگل کیا جا رہا تھا؟ کیا گوٹھ (گاؤں) میں ڈاکوؤں کے مددگار موجود ہیں؟
انہوں نے آئی جی کو ہدایت کی کہ انہیں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔
 

شیئر: