وزارتِ مواصلات کے جعلی ملازمین بن کر کروڑوں ہتھیانے والے 2 ملزمان گرفتار

image

اسلام آباد میں وزارتِ مواصلات کے نام پر فراڈ کر کے بھاری رقم بٹورنے والے دو افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا۔

محمد ندیم (ڈرائیور، وزارتِ مواصلات) اور سجاد علی ولد لیاقت علی ساکن اسلام آباد کو مقدمہ نمبر 94/2025 مورخہ 30 اکتوبر 2025 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دفعات 34، 109، 419، 420 پاکستان پینل کوڈ اور سیکشن 5 (2)47 انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے مطابق دونوں ملزمان نے ایک دوسرے کی ملی بھگت سے پشاور کے رہائشی محمد عبدالباسط ولد مسعود خان سے 1 کروڑ روپے اور 20 ہزار امریکی ڈالر ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے وصول کیے۔

ملزمان نے متاثرہ شہری کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں تعمیراتی ٹھیکے دلوانے کا جھانسہ دیا اور خود کو وزارتِ مواصلات کے افسر ظاہر کیا۔ مزید یہ کہ دونوں افراد نے وزارت کے دفاتر اور سرکاری شناخت کا ناجائز استعمال بھی کیا۔ ترجمان کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US