حسن نواز پر قسمت کی دیوی مہربان، دوبارہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل

image

پاکستان کے بیٹسمین حسن نواز جن کو ٹیم سے نکال دیا گیا تھا انہوں نے آج پھر سے ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کو جوائن کرلیا۔

حسن نواز کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ٹیم سے یہ کہہ کر فارغ کردیا گیا تھا کہ وہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں اور اپنی بیٹنگ کو بہتر کریں۔

ان کو ان ہدایت کی وجہ یہ تھی کہ وہ مسلسل وائٹ بال کرکٹ میں ناکام ہو رہے تھے۔ حسن نواز کی قسمت اس وقت کھلی جب عبدالصمد جنہوں نے ان کی جگہ ٹرائی سیریز کھیلنی تھی وہ پیر کے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

جس کی وجہ سے وہ ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، انہیں کم از کم تین سے چار ہفتے آرام کا بولا گیا ہے۔

سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ عبدالصمد کی جگہ حسن نواز کو پھر سے ٹیم میں شامل کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US