ڈاکٹر نبیحہ کی شادی تو ہو گئی لیکن سوشل میڈیا پر اس شادی کے چرچے رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے. اس وقت ان کی شادی کی کئی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں وہ اپنے اپنے ساس سسر کو قیمتی تحائف سے نواز رہی ہیں. تو چلیے آئیے دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے ساس سسر کو کیا تحفے دیے.
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سسر کو قیمتی سونے کی انگوٹھی اور ساس کو بڑے بڑے جھمکے دیے. جس پر دلہا کے والدین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے.
دوسری طرف دلہا نے بھی اپنی دلہن کو سونے کا سیٹ تحفے میں دیا.
اتنا ہی نہیں بلکہ ایک ویڈیو میں ڈاکٹر نبیحہ اپنے دلہا کے لئے باقاعدہ گانا گانے لگیں.
اگرچہ ڈاکٹر نبیحہ کا شادی میں خوش ہونا ایک اچھی بات ہے لیکن کچھ صارفین نے ان کی اس خوشی کو حد سے بڑھا شوخا پن بھی قرار دیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمیشہ منہ توڑ جواب دینے والی ڈاکٹر نبیحہ اس تنقید پر کب تک خاموش رہتی ہیں.