قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، 27 ویں ترمیم کے معاملات پر غور

image

قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کر رہے ہیں، جبکہ وزارتِ قانون و انصاف کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

کمیٹی کے ارکان میں سے سینیٹر طاہر خلیل سندھو، سینیٹر ہدایت اللہ، حیدر گیلانی، سینیٹر شہادت اعوان، سائرہ افضل تارڑ، بلال اظہر کیانی، محمود بشیر ورک اور ابرار شاہ اجلاس میں پہنچ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ رکنِ قومی اسمبلی شمائلہ رانا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گی، جبکہ سینیٹر ضمیر حسین گھمرو بھی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، تاہم اعجازالحق نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق، آج کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مختلف پہلوؤں، بالخصوص عدالتی اصلاحات اور ججز کی سنیارٹی سے متعلق مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور متوقع ہے۔ اجلاس میں ارکان اپنی سفارشات اور اعتراضات بھی پیش کریں گے۔ مزید تفصیلات اجلاس کے اختتام کے بعد جاری کی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US