آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کو بھارت کے خلاف پانچویں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھاری مالی نقصان ہوگیا۔
برسبین میں کھیلا گیا یہ میچ چار پانچ اوور میں ہی بارش نذر ہوگیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے قوانین کے مطابق اگر کوئی انٹرنیشنل میچ چھ اوورز نہ ہو تو تماشائیوں کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کو اس وجہ سے تقریباً 18 کروڑ 17 لاکھ پاکستانی روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔
آخری میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے بھارت نے پانچ میچ کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔
یاد رہے پہلا میچ بھی بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو پایا تھا۔