خیبر پختونخوا ہاؤس پر وفاقی پولیس کا چھاپہ ناکام، ملزمان ہاتھ نہ لگ سکے

image

اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی بھاری نفری نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھاپہ مارا، تاہم کامیابی نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تھانہ کوہسار میں 26 نومبر کو درج مقدمے کے سلسلے میں کی گئی۔ مقدمے میں نامزد ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایم پی اے مینا خان، شفیع جان اور ڈاکٹر امجد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ مذکورہ رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

پولیس ٹیم نے خیبر پختونخوا ہاؤس کے مختلف حصوں کی تلاشی لی، تاہم ملزمان وہاں موجود نہیں تھے جس کے بعد پولیس ٹیم بغیر گرفتاری کے واپس روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ 26 نومبر کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا اور پولیس کو شبہ تھا کہ نامزد رہنما خیبر پختونخوا ہاؤس میں موجود ہیں، تاہم ملزمان کی عدم موجودگی کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US