پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادی آج دیوالی کا تہوار منارہی ہے، دیوالی جسے اصل میں دیپاولی کہا جاتا ہے یعنی دیوں اور روشنیوں کا تہوار ،، اس کو اب بہت سے لوگ دیوالی ہی کہتے ہیں،،
اس تہوارمیں ہندو برادری مندروں میں خاص پوجا کرتی ہے اور خصوصی پکوان بناتی ہے، گھروں میں رنگولی بنائی جاتی ہے جسے آپ آسان زبان میں پاڈر والے رنگوں سے خصوصی ڈیزائن کہہ لیں۔
بچے بڑے سب اس تہوار کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے نہ صرف گھر میں رنگ و روغن کرتے ہیں بلکہ اسے دیوں سے بھی سجاتے ہیں، جب کہ بچے خصوصی طور پر اس تہوار میں پھلجڑیاں جلاتے اور پٹاخے چلاتے ہیں۔
پاکستان خصوصاً کراچی میں ہندو برادری کی بڑی تعداد آباد ہے، جو اس تہوار کو بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہے، مزید تفصیلات کے لیے رپورٹ دیکھیں۔