پاک افغان کشیدگی، طورخم بارڈر تیسرے روز بھی بند، تجارت اور آمدورفت معطل

image

پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ تیسرے روز بھی بند رہی، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور پیدل آمد ورفت مکمل طور پر معطل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کے دونوں اطراف ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں جبکہ کارگو ٹریفک اور اشیائے خور ونوش کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔

کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے مطابق بارڈر کی بندش سے دونوں ممالک کے خزانے کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ان کے مطابق تاجروں، ڈرائیوروں اور کسٹم ایجنٹس کو بھی بھاری مالی خسارے کا سامنا ہے۔

بارڈر کی بندش سے اس وقت دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس چکی ہیں جس میں فروٹس، سبزی، کوئلہ اور ٹرانزٹ کی گاڑیاں شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US