کیمبرین پٹرول 2025 میں پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی، گولڈ میڈل جیت لیا

image

پاکستان آرمی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے برطانیہ کے علاقے ویلز میں ہونے والی بین الاقوامی فوجی مشق کیمبرین پٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مقابلہ 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہا۔ کیمبرین پٹرول دنیا کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں سے ایک ہے جس میں اس سال 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کو 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر طویل دشوار گزار راستہ عبور کرتے ہوئے مختلف عسکری فرائض انجام دینا تھے۔

پاکستان آرمی کی ٹیم نے کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ کامیابی پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت اور عزم کا مظہر ہے اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاک فوج وطنِ عزیز کا پرچم بلند رکھنے کے لیے اپنی کوششیں آئندہ بھی جاری رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US