پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن: ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال پر تاحیات پابندی عائد

image

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال پر تاحیات پابندی لگا دی ہے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن میں پابندی لگانے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ سلمان اقبال جو پنجاب ایتھیٹک ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں انہوں نے کونسٹیٹیوشن کی خلاف ورزیاں کی تھیں جب انہوں نے اگست میں الیکشن کروائے۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے آج اپنا فیصلہ اس وقت سنایا جب دو دن پہلے ہی سلمان اقبال نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو سخت جواب دیا تھا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سلمان اقبال سے جو ارشد ندیم کے کئی سال سے کوچ ہیں مطالبہ کیا تھا کہ وہ بتائے کہ ارشد ندیم نے ورلڈ اٹرس چیمپین شپ میں ٹوکیو میں کیوں مایوس کن پرفارمنس دی، ان کی ٹریننگ اور خرچے کی ساری تفصیلات مانگی تھی۔

اس پر سلمان اقبال نے اپنے جواب میں بتایا تھا کہ پاکستان کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پچھلے ایک سال سے ارشد کی ہر ایکٹیوٹیز سے کنارہ کشی کرلی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کے کچھ لوگوں کو سلمان اقبال کا جواب پسند نہیں آیا اور انہیں سزا دی گئی ہے۔

ارشد ندیم جو 2022 سے پاکستان کے لیے تین سونے کے میڈلز جیت چکے ہیں جس میں پچھلے سال اولمپکس کا تمغہ بھی شامل ہے، کافی عرصے سے سلمان اقبال کی نگرانی میں ٹریننگ کرتے رہے ہیں اور بین الاقوامی مقابلوں میں ان کے ساتھ رہے ہیں۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے نہ صرف سلمان اقبال پر پابندی لگائی ہے بلکہ وہ ایتھلیٹکس میں کسی قسم ایکٹیوٹی نہیں کرسکتے جس میں کوچنگ بھی شامل ہے اور کوئی بھی عہدہ نہیں سنبھال سکتے، بلکہ پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی سیکریٹری سید حبیب شاہ پر بھی 10 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US