افغانستان کے خلاف فٹبال ٹیم کی کارکردگی پر ہیڈ کوچ کا اظہار اطمینان

image

پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے افغانستان کے خلاف ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائر کے ہوم لیگ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سولانو نے کہا کہ میں تمام کھلاڑیوں کی کارگردگی سے خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ دوسرے ہاف میں ٹیم کی کارگردگی بہت متاثر کن تھی۔

ایک سوال کے جواب میں سولانو نے کہا کہ ہم اگلے میچ کے لیے بھی اسی طرح تیاری کریں گے اور کوشش کریں گے کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ کا نتیجہ مختلف ہو۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے دروازے کسی کے لیے بند نہیں ہیں۔

مڈ فیلڈر اعتزاز حسین نے کہا میں نے طویل عرصہ سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا انتظار کیا اور آج وہ خواب پورا ہوگیا۔ سب کچھ بہترین لگا اگرچہ ہم جیت نہیں سکے، لیکن مجموعی طور پر تجربہ اچھا رہا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ہاف میں ہم نے ثابت کیا کہ ہم افغانستان جیسی ٹیم کے ساتھ بھرپور مقابلہ کرسکتے ہیں اور ہم اگلے ’اوے‘ میچ میں بھی بھرپور نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US