ترسیلات زر میں اضافہ، پاکستانیوں نے ایک ماہ میں ڈالروں کی برسات کر دی

image

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ستمبر 2025 کے دوران 3.2 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 9.5 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.8 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے اس طرح ترسیلات میں 8.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں جہاں سے پاکستانی نے 750.9 ملین ڈالر وطن بھیجے،متحدہ عرب امارات سے 677.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 454.8 ملین ڈالر اور امریکا سے 269 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد اور باضابطہ مالیاتی ذرائع کے استعمال میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہےجو ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US