پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو رزلٹ کل جاری ہوگا

image

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (12ویں جماعت) کا سالانہ رزلٹ کل 18 ستمبر 2025 کو صبح 10 بجے بیک وقت جاری کیا جائے گا۔ طلبہ و طالبات اپنے رزلٹ متعلقہ بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی حاصل کرسکیں گے۔

ترجمان پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے مطابق تمام بورڈز نے رزلٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے، اور اس حوالے سے طلبہ کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ رزلٹ کارڈز آن لائن بھی دستیاب ہوں گے جبکہ چند روز بعد کالجز کو باقاعدہ ڈسپیچ بھی کر دیے جائیں گے۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق رواں برس انٹرمیڈیٹ امتحانات میں لاکھوں طلبہ نے شرکت کی اور رزلٹ کے اعلان کے بعد یونیورسٹیز اور پروفیشنل کالجز میں داخلوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ والدین اور طلبہ نے رزلٹ سے قبل شدید بےچینی اور تجسس کا اظہار کیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US