بلوچستان کے ضلع کیچ میں واقع دشت کھڈان کراس ایم 8 شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کو لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق واردات میں میں 22 کروڑ کی رقم لوٹ لی گئی جس میں میزان بینک تربت برانچ کے 14 کروڑ 55 لاکھ اور بینک الفلاح کے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ایم 8 قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے تربت سے کراچی جانے والی کیش وین کو روک کر اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔