وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا   ایرانی صدر ،وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اظہار تعزیت

image

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق  اعظم نذیر تارڑ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو وزارت انسانی حقوق سے جاری اعلامیہ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور اس کے عوام ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں اور پاکستان ابراہیم رئیسی کی بطور صدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.