صدر آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

image

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد دی۔

فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کیلئے اعتماد کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا کو مفاد عامہ کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے فیصل کریم کنڈی کیلئے اپنے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔\


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.